آرچری ایونٹ ویمن امپاورمنٹ میں سنگ میل ثابت ہوگا، شاہد ہاشمی

اسپورٹس فار آل ٹیلنٹ ہنٹ آرچری ٹرائلز کے موقع پر چیئر مین شاہد ہاشمی ،پرویز ہارون،ڈاکٹر ذوالفقار اور دیگر کا ٹرائلز میں شریک طالبات کے ساتھ گروپ فوٹو 

کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) آرچری کا کھیل خواتین کو ذہنی وجسمانی طور پر مضبوط بناتا ہے، کراچی کی تاریخ میں پہلی بار اسکول لیول پر طالبات کو تیر اندازی سے روشناس کروایا گیا جو ویمن امپاورمنٹ میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ”اسپورٹس فار آل“ کے چیئر مین شاہد ہاشمی نے اسپورٹس فار آل کے زیر اہتمام منعقدہ ٹیلنٹ ہنٹ 2022 کے سلسلے میں گرلز آرچری میگا ٹرائلز کے موقع پر ٹرائلز کے لئے آنے والی طالبات، ٹیچرز اور آفیشلز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان پرائیویٹ اسکولز کے پرویز ہارون اور دیگر بھی موجود تھے۔ ٹرائلز کو ایشیا کے سند یافتہ آرچری کوچ حسان عبداللہ اور ان کی ٹیم نے آرگنائز کیا تھا جس کے دوران طالبات کو تیر اندازی کے حوالے سے ابتدائی تربیت بھی فراہم کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سی سی اے زون 2 نے پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر۔19 کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

 کے پی ایل کے چیئرمین معیز بن زاہد کا کہنا تھا کہ ٹیلنٹ ہنٹ 2022 کا آرچری کے میگا ٹرائلز سے آغاز ہوا ہے جو خوش آئند ہے، ٹرائلز میں ڈسٹرکٹ کورنگی کے 30 سے زائد اسکولز اور 500 سے زائد طالبات کی بھر پور شرکت اہم اور اس بات کی غماز ہے کہ کراچی کے اسکولوں میں بھی آرچری کا کھیل مستقبل میں مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دے گا، طالبات کے جوش وخروش سے بہت متاثر ہوا ہوں، آرچری سے روشناس ہونے سے ان کی ذہنی وجسمانی مضبوطی میں بھی اضافہ ہوگا، جلد ہی اسکول لیول پر ایونٹس کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے گا۔

 اس موقع پر پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے پرویز ہارون کا کہنا تھا کہ کورنگی میں 500 سے زائد طالبات کا گرانڈ میں آنا خوش آئند ہے، کھیلوں سے بچوں کی ذہنی نشو و نما میں مثبت تبدیلی آتی ہے، اسپورٹس فار آل سے آئندہ بھی بھر پور تعاون جاری رہے گا۔

کوئی تبصرے نہیں