سرور غزالی کے اعزاز میں شامِ افسانچہ



کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) دنیائے افسانچہ کی جانب سے کیفے سنگت یاری میں جرمنی میں مقیم سرور غزالی کے اعزاز میں ایک شام افسانچہ منائی گئی۔ مقررین نے اردو صنف سخن افسانچے کی ہیئت پر روشنی ڈالی۔ افسانچے کی تیکنیک پر گفتگو ہوئی۔ اقبال خورشید، ڈاکٹر اقبال ہاشمانی، نثار نندوانی، نشاط یاسمین خان، کرن صدیقی، پرویز بلگرامی اور سرور غزالی نے اپنے افسانچے سنائے۔ حاضرین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جن میں محترمہ صائمہ نفیس، محسن نقی، غلام رحیم بلدی، مجید رحمانی، عبد الغفور کھتری، رحمان نشاط، مجیب اوٹھو، جاوید جاگ، علی راز شر اور شاہد احمد خان شامل تھے۔ سرور غزالی کو افسانچے کی پچاس سالہ خدمات، مجموعے کی اشاعت اور نئے افسانچہ نگاروں کی مسلسل عملی رہنمائی پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔


کوئی تبصرے نہیں