گوہر حسین فری ڈائیلائسز سینٹر کا افتتاح کردیا گیا
کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ ) وزیر بلدیات ، دیہی ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے آج نارتھ ناظم آباد کراچی میں جے ڈی سی کے زیر اہتمام گوہر حسین فری ڈائیلائسز سینٹر کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر جے ڈی سی کے ظفر عباس، میونسپل کمشنر زاہد حسین رند، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی سینٹرل طلحہ سلیم اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب
سے خطاب کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ گردوں کے حوالے سے بیماریوں کی بڑھتی
ہوئی شکایات اور ڈائیلائسز جیسے مہنگے علاج کے لئے فری ڈائیلائسز سینٹر کا قیام جے ڈی
سی کا ایک اور اہم اقدام ہے اور کراچی سینٹرل کے مرکزی علاقے نارتھ ناظم آباد میں اس
فری ڈائیلائسز سینٹر کا قیام علاقے کے ضرورت مند شہریوں کے لئے اطمینان کا باعث ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ مخیر
حضرات جو انسانی فلاح کے ایسے کاموں میں ہاتھ بٹاتے ہیں وہ پوری قوم کے خراجِ تحسین
کے مستحق ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ رب العزت ایسے تمام لوگوں کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں: سرور غزالی کے اعزاز میں شامِ افسانچہ
اس موقع پر بتایا گیا کہ
اس ڈائیلائسز سینٹر میں روزانہ 15 سے 20 اور ماہانہ 600 مریضوں کو ڈائیلائسز کی سہولیات
مہیا کی جائیں گی اور یہاں ڈاکٹرز، تربیت یافتہ طبی عملہ اور ادویات بھی ہمہ وقت موجود
ہوں گی۔
کوئی تبصرے نہیں