قوم کی دعاؤں سے کامیابی نصیب ہوئی، شیر خان

کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) قومی انٹر نیشنل ریسلر REW چیمپئن شیر خان نے نیپال میں منعقدہ ریولوشن ایسٹرن انٹرنیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ جیت کر نیپال میں قومی پرچم لہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں منعقدہ انٹرنیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ میں لیاری کراچی سے تعلق رکھنے والے قومی انٹرنیشنل ریسلر شیر خان نے مضبوط حریف نیپالی برو کو شکست دے کر انٹرنیشنل چیمپئن بن گئے، نیپالی حکومتی اہلکاروں نے شیر خان کو ٹرافی، سند اور نعامات سے بھی نوازا، کامیابی کے بعد شیر خان نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند کرتا رہوں گا قوم کی دعاؤں سے کامیابی نصیب ہوئی۔

Sher Khan Wrestler


  انہوں نے کہاکہ پاکستان کا صوبہ سندھ وہ واحد صوبہ ہے جہاں حکومتی سطح پر کھیل اور کھلاڑیوں کی بھر پور سرپرستی کی جاتی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، مشیر کھیل ارباب لطف اللہ اور سیکریٹری اسپورٹس اختر عنایت بھرگڑی کا اظہار تشکر کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ اگر حکومتی سرپرستی حاصل رہی تو ریسلنگ میں نئے ٹیلنٹ کو متعارف کرایا جا سکتا ہے۔ شیر خان نے کامیابی کے بعد قومی پرچم لہرایا اور اپنی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لائے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی ملک اور قوم کا نام روشن کرتا رہوں گا۔ شیر خان کامیابی کے بعد 12 اپریل منگل کو وطن واپس لوٹیں گے۔ کراچی اسپورٹس سرکل نے شیر خان کے بھر پور استقبال کا اعلان کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں