شہباز شریف کے بطور وزیراعظم انتخاب سے ملک اور بیرون ملک سرمایہ داروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، ناصر الدین محمود
کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری اور سینٹرل ورکنگ کمیٹی (CWC) کے رکن ناصر الدین محمود نے پارٹی سربراہ میاں محمد شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر کراچی کے شہریوں کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے بطور وزیراعظم انتخاب سے ملک اور بیرون ملک سرمایہ داروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، اسی سبب ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے اور اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی آئی ہے۔ ناصر الدین محمود نے کہا کہ پاکستان کو عالمی نتہائی سے دوچار کرنے کے بعد عمران خان کے بیرونی سازش کے بیانیے کی حقیقت قوم کے سامنے آشکار ہوتی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب عمران خان کا بیرونی سازش کا بیانیہ مزید نہیں چلے گا۔ ناصر الدین محمود نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ کراچی کے موقع پر کراچی کے شہریوں کے بنیادی مسائل کے حل کے ضمن میں پانی کی فراہمی کے منصوبہ K-4 کی فوری تکمیل سمیت فراہمی اور نکاسی آب کے دیگر منصوبوں، سفری سہولیات کے لیے جدید ائیر کنڈیشن بسز کی فراہمی، کراچی کے تمام صنعتی علاقوں میں جدید سڑکوں کی تعمیر سمیت یونیورسٹی کے قیام کے اعلان کو وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کے شہریوں کے لیے تحفہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو وزیراعظم کے اعلان کے مطابق سہولیات بھی میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سابقہ دور حکومت نہیں کہ جب عمران خان کراچی آۓ اور انہوں نے ایک مرتبہ 162 ارب روپے اور دوسری مرتبہ 1100 ارب کے کراچی پیکچ کے اعلانات ضرور کئے لیکن اس کی مد میں ایک دھیلا بھی ادا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں رہتے ہوئے عمران خان کو کراچی اور اس کے شہری یاد نہیں آۓ لیکن اقتدار سے محروم ہوتے ہی انہیں کراچی ایک بار پھر یاد آنے لگا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت ملک میں بدعنوانی اور کرپشن میں اضافے کا سبب بنی ہے، ناصر الدین محمود
ناصر الدین
محمود نے کہا کہ کراچی کے شہریوں نے عمران خان کو آزما لیا ہے اب وہ ان کی چرب زبانی
یا کسی گمراہی کا شکار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں نے بہت دکھ جھیل
لیے ہیں اب ان کی راحت کے دن شروع ہوئے ہیں وہ اب کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں
گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی جمہوریت پسندوں کا شہر ہے اور وہ نواز شریف کے بیانیہ ووٹ
کی عزت کے کے لیے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے۔
کوئی تبصرے نہیں