انجمنِ ساداتِ امروہہ کے زیر اہتمام شعری نشست ”بیادِ ساقی امروہوی“



کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) انجمنِ ساداتِ امروہہ (رجسٹرڈ) کراچی، پاکستان کے زیر اہتمام شعری نشست ”بیادِ ساقی امروہوی“ 28 مئی 2022 بروز ہفتہ کمیونٹی سینٹر، مرکز انجمنِ ساداتِ امروہہ، بلاک13، فیڈرل بی ایریا میں منعقد کی گئی۔ جس کی صدارت جناب فراست رضوی نے فرمائی اور نظامت کے فرائض ڈاکٹر نزہت عباسی نے انجام دیے۔ شعرا کرام میں جناب علی اوسط جعفری، محترمہ حجاب عباسی، جناب حامد علی سید، محترمہ شائستہ سحر، جناب یاسر سعید، جناب احمد سعید، جناب خالد میر، جناب سید آصف رضا رضوی، جناب تنویر سخن، جناب مظہر ہانی (اظہارِ خیال)، جناب افتخار احمد ایڈووکیٹ، محترمہ تاجور شکیل، جناب شائق شہاب، جناب سعد الدین سعد، محترمہ صدف بنتِ اظہار، جناب رونق حیات، جناب سید کوثر نقوی، جناب سید عماد نقوی، جناب فرحان علی پیکر، جناب ارسلان اعظمی شامل تھے۔



 مشاعرے میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور انجمن کو کامیاب شعری نشست منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ صدر انجمن انجینئر حیدر عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ انجمنِ ساداتِ امروہہ نے پاکستان میں عالمی مشاعروں کی ایک لازوال روایت قائم کی ہے۔ وہ نئی امنگوں اور نئے ولولوں کے ساتھ اس سفر کو آگے لے کر بڑھ رہی ہے اور اسی سلسلے میں ایک شعری نشست عالمی شہرت یافتہ بزرگ شاعر حضرت ساقی امروہوی کی یاد میں منائی جا رہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں