تِل بھی بولتے ہیں
ہمارے شاعروں نے تل کے متعلق بہت کچھ کہا ہے۔ کہیں رخسار کے تِل کی تعریف کی تو کہیں ابرو کے تل کو سراہا ہے۔ کہیں ہونٹ کے تل کو قیمتی اثاثہ قرار دیا تو کہیں گورے مکھڑے پہ کالے تل کی اس انداز سے تعریف کی جس کی مثال ملنی مشکل ہے۔
تیرے مکھڑے دا کالا کالا تل
وے
میرا کڈ کے لے گیا دل وے
نور جہاں کے گائے ہوئے اس
گیت کو فراموش کرنا ممکن نہ ہوگا، اس گیت کو بعد میں بھی کئی گلوکاراؤں نے گایا اور
گورے مکھڑے پر کالے ”تل“ کی تعریف میں زمین و آسمان ایک کردیے۔
مگر کیا آپ جانتی ہیں کہ
یہ تل آپ کے مزاج اور شخصیت کے بھی عکاس ہوتے ہیں۔ اگر کوئی شخص ان تلوں کے بارے میں
علم رکھتا ہو تو پھر آپ کا کوئی راز، راز نہیں رہ سکتا۔ دوسرے لوگ آسانی سے آپ کے مزاج
کو سمجھ لیں گے۔
تل نہ صرف کشش میں اضافہ
کرتے ہیں بلکہ اپنے اندر وہ سحر رکھتے ہیں کہ دیکھنے والوں کے لیے ان سے اپنی نظریں
ہٹانا ممکن نہیں رہتا۔ اگر تل کو انسانی جسم کا مقناطیس کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔
یہ دیکھنے والوں کو لبھا کر اپنی جانب اس طرح متوجہ کرتے ہیں کہ پھر ان سے آسانی سے
نظریں ہٹانا ممکن نہیں رہتا۔ بعض لوگ تو ”تل“ کو نظربد سے حفاظت کا ”ٹیکہ“ بھی کہتے
ہیں۔ اکثر مائیں اپنے ننھے منے بچوں کو نظر لگنے سے بچانے کے لیے ان کے رخسار یا ٹھوڑی
پر کالج سے سیاہ تل لگا دیتی ہیں۔
تل جسم کے کسی بھی حصے پر
ہو سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ان کے ذریعے کردار کو بھی دیکھا اور پرکھا جاسکتا ہے
اور مستقبل کی پیش گوئی بھی کی جاسکتی ہے۔
ابرو (آئی برو) پر تل
جن خواتین کے ابرو پر تل
ہوتا ہے وہ خوش مزاج اور حسن پرست ہوتی ہیں۔ یہ تل عموماً اسمارٹ شوہر ملنے اور ازدواجی
زندگی خوش و خرم گزرنے کی علامت سمجھا جاتا ہے بشرطیکہ اس تل کا رنگ سیاہ ہو، براؤن
نہ ہو۔ اگر اسی مقام پر تل کا رنگ سیاہ کے بجائے کسی اور رنگ کا ہو تو پھر وہ خاتون
خود پسند اور پیسے کو فضول کاموں میں خرچ کرنے والی ہوں گی۔ مجموعی طور پر ابرو کے
تل کو دولت خوشی اور سکون کے حصول کی علامت قرار دیا جاتا ہے۔
پیشانی پر تل
جن خواتین کی پیشانی پر تل
ہو وہ ہر دل عزیز شخصیت کی مالک ہوتی ہیں۔ وقت اور حالات سے خوشیاں نکالنا اور سمیٹنا
جانتی ہیں۔ یہ تل انتظامی معاملات میں مہارت اور رہنمائی کی صلاحیت کا مظہر بھی ہے۔
ایسی خواتین بے جا اصراف کی قائل نہیں، پیسے جوڑ کر رکھتی ہیں اور بلا ضرورت کبھی خرچ
نہیں کرتیں۔
ناک پر تل
جن خواتین کی ناک پر تل ہو
ماہرین کے مطابق وہ مطلبی اور خودغرض ہوتی ہیں۔ ایسی خواتین صرف اپنی ذات سے پیار کرتی
ہیں۔ اپنی خوشیوں اور مرتوں کے علاوہ انھیں کسی چیز کی پروا نہیں ہوتی۔ خواہشات کا
ایک لامتناہی سمندر ان کے اندر ٹھاٹھیں مارتا رہتا ہے۔ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی ہر خواہش
فوراً پوری ہو جائے۔ اس مقصد کی تکمیل کے لیے وہ بے دریغ یا بلا ضرورت پیسہ خرچ کرنے
سے بھی گریز نہیں کرتیں، بے حد بے صبری اور عجلت پسند ہوتی ہیں۔ ایسی خواتین اپنے مقصد
کے حصول کی خاطر دوسروں کی تکلیف یا پریشانی کی بھی پروا نہیں کرتیں۔
رخسار پر تل
رخسار پر تل حسن اور خوبصورتی
کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ وہ خواتین جن کے رخسار پر تل ہو خوش مزاج، ہنس مکھ اور دولت
مند ہوتی ہیں، نہایت سوشل ہوتی ہیں، تنہا رہنا پسند نہیں کرتیں۔ لوگ ان سے ملنا پسند
کرتے ہیں۔ وہ دوسروں کی عزت کرنا اور اپنی عزت کروانا جانتی ہیں اور ان اصولوں کی قائل
ہوتی ہیں:
باادب بانصیب، بے ادب بے
نصیب
اوپری ہونٹ پر تل
ناک کے تل کی طرح اسے بھی
حسن کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ ایسی خواتین دولت مند اور خوشحال ہوتی ہیں اور اپنے کردار
اور مزاج کی وجہ سے نہایت پرسکون اور مطمئن زندگی گزارتی ہیں، اپنے گھر سے بے حد محبت
کرتی ہیں، شوہر اور بچوں کا بہت خیال رکھتی ہیں۔ شاید اسی سبب لوگوں میں پسندیدہ اور
مقبول ہوتی ہیں۔ ایسی خواتین کے بارے میں عموماً یہ کہا جاتا ہے کہ ان کے گھر جنت ہوتے
ہیں مگر بعض اوقات نہ جانے کیوں یہ پراسرار اور مبہم سا رویہ اختیار کرلیتی ہیں۔ شاید
یہ اپنے مسائل شیئر کرنا نہیں چاہتیں اور اپنے دکھ دوسروں سے چھپا کر رکھتی ہیں اسی
لیے ان کا رویہ ناقابل فہم ہو جاتا ہے۔
نچلے ہونٹ پر تل
ایسی خواتین زندگی کو بھرپور
طریقے سے انجوائے کرتی ہیں۔ انھیں کھانے پکانے، پہننے اوڑھنے، سجنے سنورنے، سیر و تفریح
اور نفیس چیزوں کا شوق ہوتا ہے۔ مگر ساتھ ہی بہت نازک مزاج بھی ہوتی ہیں بلکہ بسا اوقات
تو تنک مزاجی کا مظاہرہ کر جاتی ہیں۔ ان کے مزاج میں رومان کا عنصر نمایاں ہوتا ہے
شاید اسی سبب سے انھیں چاہے جانے کی شدید خواہش ہوتی ہے۔ یہ خواہش ہی ان کو سجنے سنورنے
پر مجبور کرتی ہے۔
آنکھ پر تل
جن خواتین کی آنکھ پر تل
ہوتا ہے وہ نہایت مستقل مزاج اور بردبار ہوتی ہیں، زندگی کو حقیقت کی عینک لگا کر دیکھتی
ہیں۔ کسی بھی چیز کا مطالبہ کرنے میں عار محسوس نہیں کرتیں۔ ایسی خواتین اپنے شوہروں
پر حاوی رہتی ہیں اور ہر صورت حکمرانی کی خواہاں ہوتی ہیں۔ ان کے مزاج میں حاکمیت کا
عنصر بہت زیادہ ہوتا ہے، اسی لیے کسی کی ماتحتی میں رہنا ان کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
ٹھوڑی پر تل
یہ تل خوش حالی اور دولت
ملنے کی علامت ہے۔ ٹھوڑی پر تل والی خواتین کو چاہے جانے کی شدید خواہش ہوتی ہے۔ نظرانداز
کرنے سے یہ مایوس اور دل شکستہ ہو جاتی ہیں لیکن پھر بھی ان کی چاہے جانے کی خواہش
میں کمی نہیں آتی۔
رخسار کی ہڈی پر تل
اگر کسی خاتون کے رخسار کی
ہڈی پر تل ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ انھیں دولت بھی ملے گی اور ساتھ ہی ان کی ازدواجی
زندگی بھی بہت اچھی، خوشحال اور مطمئن گزرے گی۔ ایسی خواتین کے شوہر ان سے بہت پیار
کرتے ہیں۔
کان اور گردن پر تل
کان یا گردن پر تل ہونا بڑی
کامیابی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ ایسی خواتین ہر اونچ نیچ کو خوب سمجھتی ہیں، بہت سمجھ
دار اور عقل مند ہوتی ہیں، سوچ سمجھ کر زبان کھولتی ہیں۔ اس تل کی حامل خواتین دولت
مند ہوتی ہیں اور کسی ایسے شعبے سے وابستہ ہوتی ہیں جس سے انھیں شہرت ملے۔ ہاں، اگر
یہ تل سیاہ کے بجائے بھورا اور مثلث شکل کا ہو تو صورت حال اس کے برعکس ہوگی۔ ایسی
خواتین کمزور قوت ارادی کی مالک ہوتی ہیں۔ یہ اچھے برے کے درمیان امتیاز کرنے کی صلاحیت
سے بھی محروم ہوتی ہیں۔ ان کے اکثر اندازے غلط ہوتے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں