پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ، لوکل گورنمنٹ الیکشن، کراچی پارلیمانی کمیٹی کا اعلان



کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ اور  جنرل سیکریٹری سندھ، ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے باہمی مشاورت سے کراچی میں ہونے والے لوکل گورنمنٹ الیکشن میں امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے لیے کراچی کی سطح کی پارلیمانی کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلان کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین صوبہ سندھ کے سینئر نائب صدر علی اکبر گجر اور سیکریٹری،کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری ناصر الدین محمود ہوں گے جبکہ مندرجہ ذیل عہدیداران اس کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔انجینئر سلمان خان ( صدر، کراچی ڈویژن)،سید منور رضا ( سینیئر رہنما)، حبیب الرحمان ( ڈپٹی جنرل سیکریٹری، کراچی ڈویژن)،ندیم اختر ارائیں ( صدر، ضلع شرقی)،علی عاشق گجر (صدر، ضلع کورنگی)،محمد فیروز خان ( صدر، ضلع ملیر)، سلطان بہادر خان ( صدر، ضلع جنوبی)،حاجی صالحین تنولی ( صدر، ضلع،کیماڑی)،امتیاز احمد خان ( صدر، ضلع غربی)،محمد اسلم خٹک ایڈووکیٹ ( صدر، ضلع وسطی)،سید نثار شاہ ( انچارج مسلم لیگ ہاؤس و فنانس سیکریٹری)،(سندھ)۔ پارلیمانی کمیٹی کے نو منتخب چیرمین علی اکبر گجر اور سیکریٹری ناصر الدین محمود نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ اور جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کا اپنے اوپر کئے جانے والے اعتماد پر شکریہ ادا کیا ہے مزید انہوں نے نو منتخب پارلیمانی کمیٹی کے تمام ممبران کو مبارکباد پیش کی ہے۔

 رہنماؤں نے اپنے بیان میں پارٹی کے ان تمام عہدیداران وکارکنان کو کہ جو  بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں ہدایت کی ہے کہ وہ31 مئی 2022 تک اپنی درخواستیں متعلقہ ضلعی صدر کے پاس جمع کروادیں تاکہ پارلیمانی کمیٹی باہمی مشاورت کے بعد پارٹی ٹکٹ کے اجراء کو وقت مقررہ پر ممکن بناسکے۔ رہنماؤں نے کہا کہ کراچی کے عوام بلدیاتی انتخابات میں میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرواکر کراچی کے روشن مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں