نور زمان چیمپئن، قمر زمان کے پوتے نے 4 برس بعد انڈر 19 ٹائٹل ملک کے لیے حاصل کرلیا
کراچی(نمایندہ ٹیلنٹ) پاکستان کے نور زمان ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن بن گئے، پاکستان کو چیمپئن شپ میں واحد گولڈ میڈل بھی مل گیا، موصولہ اطلاعات کے مطابق سیکنڈ سیڈ نور زمان نے تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں منعقدہ چیمپئن شپ کے بوائز انڈر 19 ایونٹ کے فائنل میں ملائیشیا کے جوا چم چوا کو سخت مقابلے کے بعد 1-3 سے مات دے کر فتح اپنے نام کی۔ 18 سالہ نور زمان نے 52 تک جاری رہنے والے مقابلے میں پہلا گیم 9-11 سے جیتا۔ دوسرے گیم میں 12-10 سے ناکامی کے بعد انھوں نے اگلے دونوں گیمز میں 5-11 اور 9-11 سے کامیابی پاکر ٹائٹل پر قبضہ جمالیا۔ پاکستان نے 4 سال کے بعد یہ ٹائٹل حاصل کیا۔
چیمپئن شپ میں شریک
پاکستان کے دیگر 7 بوائز اور 5 گرلز کھلاڑی پہلے ہی مقابلوں سے باہر ہوگئے تھے۔
نور زمان سابق برٹش اسکواش چیمپئن قمر زمان کے پوتے ہیں۔ چیمپئن شپ میں بوائز
انڈر13 ایونٹ سم یک وائی (ملائیشیا) نے جیتا، نک ہلسوار موگن سندرہم (ملائیشیا)
بوائز انڈر15، آکاری مدوکاری (جاپان) بوائز انڈر17، ہیرلن تان (ملائیشیا) گرلز
انڈر13، انہاتھ سنگھ (بھارت) گرلز انڈر 15، آکاری ریکاوا گرلز انڈر 17 اور
آئراذمان (ملائیشیا) گرلز انڈر 19 کی چیمپیئن بن گئیں۔
کوئی تبصرے نہیں