برادری الائنس کی طرف سے جاری رابطہ مہم پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، لیاقت علی ساہی

کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) برادری الائنس میں شامل تمام برادریوں کی قیادت اور ممبران کا ہم دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جس طرح انہوں نے الیکشن کی رابطہ مہم کا ایک منظم طریقے سے آغاز کیا قابل تحسین ہے، ہم مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (ق) کی قیادت کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انھوں نے برادری الائنس کی غیر مشروط حمایت کرکے دیگر سیاسی پارٹیوں کو بھی پیغام دیا ہے کہ آئیں ہم سب مل کر برادری الائنس پر متحد ہو کر علاقے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

عظیم پورہ وارڈ 4 کی تمام برادریوں بالخصوص دکاندار، ٹھیلا اور مزدور برادریوں نے بھی برادری الائنس کے موقف کی حمایت کرکے جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اس موقع پر نامزد چیئرمین لیاقت علی ساہی نے تمام اہل محلہ سے درخواست کی کہ ووٹ کی پرچی سے اپنے بنیادی حقوق حاصل کرنے کی کوشش کریں ایسے لوگوں کو ووٹ کی پرچی کا فائدہ نہ دیں جو صرف اپنے ذاتی مفادات کی خاطر تین دہائیوں سے آپ لوگوں کا استحصال کرنے والی قوتوں کو آپ کا کندھا فراہم کر رہے ہیں اس موقع پر وارڈ 4 کے نامزد کونسلر جہانگیر ملک نے بھی اپنے علاقے کے لیے کی جانے والی خدمات کا اظہار کیا۔

برادری الائنس کے رہنماؤں کے ہمراہ نامزد چیئرمین لیا قت علی ساہی، وائس چیئرمین عمران گجر، ارسلان آرائیں جنرل کونسلر وارڈ 3، جنرل کونسلر وارڈ 2 اور جنرل کونسلر وارڈ 1 امتیاز بٹ نے پتھر روڈ، گولڈن ٹاؤن اور پنجاب ٹاؤن کے بازاروں کے دکانداروں سے بھی ملاقاتیں کرکے پینل کے مقاصد سے آگاہ کیا ہے۔ تمام برادریوں کو آزاد پینل کے مقاصد اور علاقے کے مسائل کے حل کے لیے متحد ہو کر جدوجہد کرنے پر پیغام دیا گیا ہے کہ ماضی کی روایت کو دفن کرکے ایک نیا سفر شروع کیا جائے۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے برادری الائنس کے آزاد پینل کی حوصلہ افزائی کی ہے اور سب میں ایک نیا جوش جذبہ پیدا ہونے کے ساتھ ایک امید بھی پیدا ہو رہی ہے کہ ہمارے مسئلے حل ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کچھ نام نہاد پارٹیوں نے بارش کا بہانہ بنا کر بلدیاتی الیکشن موخر کروائے، لیاقت علی ساہی

یوسی تھری شاہ فیصل سے مسلم لیگ (ن) سینئر رہنما عصمت مسعود اور ان کی ٹیم اور مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما مظہر اقبال چوہدری اور ان کی ٹیم انجمن جٹاں کے صدر شہباز سنگھیڑا، جنرل سیکریٹری حاجی غضنفر محمود اور ان کی ٹیم، انجمن آرائیں ذوالفقار آرائیں، ارشد آرائیں، اعجاز آرائیں اور ان کی ٹیم، راجپوت برادری رانا انتظار اور رانا راشد اور ان کی ٹیم، انجمن گجراں کے سینئر نائب صدر چوہدری رمضان گجر، چوہدری محمد اقبال اور ان کی ٹیم، اعوان برادری کے ملک شیر اعوان، جہانگیر ملک اور ان کی ٹیم، کمبوہ برادری جناب نسیم کمبوہ اور ان کی ٹیم، محمد رضیم خان خٹک، قریشی برادری کے جناب نعمان قریشی اور ان کی ٹیم امتیاز بٹ اور ان کی ٹیم۔ علاوہ ازیں یوتھ بڑی تعداد میں متحرک ہو چکی ہے بہت جلد ہم یوتھ کا پروگرام بھی کریں گے ان کو ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ یو سی تھری کی تمام یوتھ کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا جائے اس ملک کی ترقی میں یوتھ کا بہت اہم کردار ہے اس کے لیے ہمیں یوتھ کی حوصلہ افزائی کے ساتھ آئینی جدوجہد کے لیے ان کو سیاسی طور پر مضبوط کرنا ہوگا ہم امید کرتے ہیں جن تک ہم ابھی تک نہیں پہنچ سکے ہیں وہ بھی ہمارے جدوجہد کو آگے بڑھانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ہم پوری کو شش کریں گے کہ آپ کی ترجمانی ریاست کے تمام فورم پر موثر انداز میں کی جائے۔

کوئی تبصرے نہیں