ومبلڈن ٹینس : سرینا ولیمز کی واپسی



تحریر : حماد عزیز

عالمی نمبر3 سربیا کے نووک جوکووچ اور اسپینش اسٹار رافیل نڈال کے لیے اس بار ومبلڈن میں شرکت پر ٹائٹل تک کا راستہ بظاہر صاف دکھائی دے رہا ہے، موجودہ ورلڈ نمبرون روسی پلیئر ڈینیئل میڈویڈوف اور ورلڈ نمبر2 الیگزینڈر زیوریف آل انگلینڈ کلب ٹینس ایونٹ سے باہر رہیں گے، 2003 کے بعد پہلی بار عالمی رینکنگ میں جوکووچ، نڈال، راجرفیڈرر اور اینڈی مرے ورلڈ ٹاپ 2 میں شریک نہیں ہیں، رافیل نڈال نے بائیں پاں کی تکلیف کے ساتھ فرنچ اوپن فائنل میں شرکت ممکن بنائی تھی اور کیسپر رووڈ کو شکست دیکر کیریئر کی 22 ویں گرینڈ سلم ٹرافی قبضے میں کرلی تھی، جوکووچ رولینڈ گیروس ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں ناکام رہے تھے،سربیئن اسٹار فرنچ اوپن میں اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام رہے تھے، ان کی رینکنگ میں تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن ہوگئی ہے، نڈال ایک درجے آگے بڑھ کر چوتھے نمبر پر پہنچ گئے، نڈال کیخلاف زیوریف انجرڈ ہوکر سیمی فائنل کو مکمل نہیں کرپائے تھے اور اب ان کی ومبلڈن میں شرکت بھی ممکن نہیں رہی ہے۔ ورلڈ نمبرون ڈینئیل میڈویڈوف کو روس کی یوکرین کیخلاف جنگ کی وجہ سے انگلش ایونٹ سے باہر کرادیا، روسی اور بیلاروسی پلیئرز کی ومبلڈن میں اس بار شرکت ممکن نہیں ہوگی، آل انگلینڈ کلب ایونٹ میں جوکووچ ٹاپ سیڈڈ ہیں جبکہ نڈال سیکنڈ سیڈ ہیں، لہذا ان کا دونوں کا ٹاکرا فائنل سے قبل ممکن نہیں رہے گا۔لیکن ابھی نڈال کی ایونٹ میں شرکت پر سوالیہ نشان برقرار ہے، انھوں نے گذشتہ دن اپنے ہوم گرانڈ مالورکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کووہ ومبلڈن میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں، وہ پیر کو لندن کا سفر کریں گے جہاں نمائشی میچز کے بعد وہ گراس کورٹ پر ٹریننگ کے بعد اپنے پاں کی صورتحال دیکھ کر ومبلڈن میں شرکت کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

ومبلڈن کے بعد جوکووچ کی عالمی رینکنگ میں تنزلی کا سبب بنے گی، ومبلڈن کے اختتام پر ٹائٹل فتح سے کم پر جوکووچ رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر جاسکتے ہیں۔ اے ٹی پی ٹور نے روسی اور بیلاروسی پلیئرز پر پابندی کے سبب ومبلڈن کے رینکنگ پوائنٹس سلب کرلیے ہیں، ٹائٹل جیتنے پر جوکووچ 2000 رینکنگ پوائنٹس کھودیں گے۔

دوسری جانب تجربہ کار سرینا ولیمز نے بھی ومبلڈن میں شرکت کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا، 23 بار کی گرینڈ سلم فاتح امریکی اسٹار ابتدا میں لندن ایونٹ میں شرکت کا ارادہ نہیں رکھتی تھی لیکن پھر انھوں نے اپنا ذہن بدل لیا، سرینا کیریئر کا 20 واں ومبلڈن کھیلیں گی، انھیں آٹھویں ٹرافی 24 ویں ٹائٹل کا حقدار بنواسکتی ہے۔ سرینا نے گذشتہ برس ومبلڈن میں ناکامی کے بعد سے ہی خود کو مسابقتی ٹینس سے الگ کررکھا ہے، وہ الیکسینڈرا سیسانووچ کیخلاف انجرڈ ہو جانے پر پہلے رانڈ سے باہر ہوگئی تھیں۔ چوتھائی صدی ڈبلیو ٹی اے ٹور میں گزارنے والی سرینا کو حالیہ برسوں میں انجریز مسائل کا سامنا رہا ہے۔

1 تبصرہ: