شمسی بجلی کی فراہمی کے لئے امتیاز احمد شیخ کی زیرِ صدارت ورلڈ بنک کے افسران کے ساتھ اجلاس
کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) سندھ کے دیہات کو ورلڈ بنک کے تعاون سے بجلی فراہمی کے منصوبے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس آج وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ کی صدارت میں محکمہ توانائی سندھ کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ورلڈ بنک کے نمایندہ افسران ریجا اماتیا، نبین اور نائٹ اولیور وڈیو لنک پر موجود تھے جبکہ سیکریٹری توانائی سندھ ابوبکر مدنی، ڈائریکٹر سندھ سولر انرجی پراجیکٹ اور دیگر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔
اجلاس میں ورلڈ بنک کے افسران
نے سندھ کے دیہات کو سستی اور ماحول دوست شمسی بجلی کی فراہمی کے لئے اپنے مطالعے کی
رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ سندھ میں شمسی توانائی کے بھرپور وسائل کے سبب شمسی بجلی
کے ذریعے دیہات کو بجلی فراہم کرنا یہاں کے صارفین کے لئے سب سے زیادہ سستا اور آسان
طریقہ ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امتیاز احمد شیخ کی زیرِ صدارت تھر کول پاور پراجیکٹ کا اجلاس
اس موقع پر وزیر توانائی
سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ اس پراجیکٹ کو ابتداءمیں پائلٹ پراجیکٹ کی حیثیت سے
آزمایا جائے اور کامیابی کی صورت میں پورے صوبے میں اس منصوبے کی توسیع کے لیے مربوط
پروگرام بنایا جائے اور اس مقصد کے لیے نجی شعبے کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ بھی
کی جاسکتی ہے تاکہ صوبے کے عوام کو سستی، کم خرچ اور ماحول دوست بجلی کی فراہمی کو
یقینی بنایا جاسکے۔
کوئی تبصرے نہیں