دریائے سندھ پر پُل اور گھوٹکی کندھ کوٹ روڈ کی تعمیر سے عوام کو آمد و رفت کی تیز تر سہولت میسر آئے گی، سید قاسم نوید قمر
کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ (پی پی پی) پراجیکٹس سید قاسم نوید قمر کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس آج محکمۂ سرمایہ کاری کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ یونٹ اسد ضامن اور پی پی پی یونٹ کے ڈائریکٹرز نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں گھوٹکی سے کندھ کوٹ کے درمیان دریائے سندھ پر 3 کلومیٹر طویل پُل اور گھوٹکی کندھ کوٹ روڈ کے تعمیری کام پر کنسلٹنٹ نے بریفنگ دی۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ
کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ گھوٹکی کندھ کوٹ پل پبلک پرائیویٹ پارٹنر
شپ کے تحت سندھ کا ایک اہم منصوبہ ہے اس منصوبے کی تکمیل سے لاڑکانہ، کندھ کوٹ اور
گھوٹکی کے ملحقہ عوام کو نہ صرف آمد و رفت کی تیز تر سہولت میسر آئے گی بلکہ وقت
کی بچت کے ساتھ سفر کی طوالت کم ہوگی اور اس کے ساتھ ہی صوبے کے مختلف اضلاع کے مابین
کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے ہدایت جاری کیں کہ اس منصوبے
کے تکنیکی امور کو جلد از جلد مکمل کرکے حکومت کو پیش کیا جائے تاکہ منصوبے کو تیزی
سے مکمل کیا جاسکے۔
کوئی تبصرے نہیں