سب کو چور اور ڈاکو کہنے والا آج خود توشہ خانہ کیس میں چور ثابت ہو گیا، علی اکبر گجر
کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) عمران خان کی الیکشن کمیشن سے نااہلی کا فیصلہ درحقیقت ملک میں قانون کی حکمرانی کی جانب ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ سب کو چور اور ڈاکو کہنا والا آج خود توشہ خانہ کیس میں چور ثابت ہو گیا۔ صادق و امین کا جعلی سرٹیفکیٹ کسی کام نہ آ سکا۔ اب غنڈہ گردی کے تحت ریاست میں فساد پھیلانے والوں کو ریاستی طاقت سے جواب دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار آج مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے سینئر نائب صدر علی اکبر گجر اور کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری ناصر الدین محمود نے کیا۔ علی اکبر گجر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو چور قرار دیا جانا ایک تاریخی فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہنگامہ آرائی کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ علی اکبر گجر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایک نا اہل فرد کو نااہل قرار دیا ہے یہ کوئی اچھنبے کی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے عمران خان کو صادق و امین قرار دیئے جانے کے فیصلے کی آج قلعی کھل گئی ہے۔ کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ناصر الدین محمود نے کہا کہ غنڈہ گردی کے تحت الیکشن کمیشن یا عدلیہ کو دباؤمیں لانے کی کوشش ناکام ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن سے سرٹیفائیڈ چور قرار، وہ اب صادق و آمین نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے نتیجے میں الیکشن کمیشن نے اپنا وقار بحال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نااہلی کی قیمت ملک اور قوم ادا کرر ہے ہیں۔ ناصر الدین محمود نے کہا کہ عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر قوم خوش ہے۔ اس فیصلے سے ثابت ہوگیا ہے کہ اداروں کی سرپرستی سے محرومی کے بعد اب ان کی حقیقت کھلتی جارہی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں