اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی (سیزا) کو تیزی سے فعال کیا جائے،قاسم نوید قمر
کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پراجیکٹس سید قاسم نوید قمر نے ہدایات دی ہیں کہ سندھ کے خصوصی اقتصادی زون کی ڈیولپمنٹ کے لئے اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی (سیزا) SEZA کو تیزی سے فعال کیا جائے۔
یہ ہدایات انھوں نے آج اپنے
دفتر میں سیزا بورڈ اراکین کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں سیکریٹری سرمایہ
کاری سندھ سید منصور عباس رضوی اور سیزا بورڈ کے اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ
کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر نے ہدایت دی کہ تیز تر فعالیت کے لئے سیزا کے چیف
ایگزیکٹیو آفیسر کی تقرری کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے۔
سید قاسم نوید قمر نے کہا
کہ سندھ میں معاشی ترقی، کاروبار اور سرمایہ کاری کی سہولیات کے لئے دھابیجی خصوصی
اقتصادی زون، خیر پور خصوصی اقتصادی زون اور کراچی ماربل سٹی کے خصوصی اقتصادی زون
کی ڈیولپمنٹ اور فعالیت پر کام بہت تیزی سے جاری ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ صوبے کے دیگر
شہروں میں بھی معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سکھر، لاڑکانہ، نواب شاہ، نوشہرو فیروز،
حیدرآباد اور دیگر شہروں میں خصوصی اقتصادی زون کے قیام اور ان زونز کی تیز تر فعالیت
کے لئے سیزا تیزی سے کام کرے۔
یہ بھی پڑھیں: سید قاسم نوید قمر کی عالمی بینک کے نمایندوں کے ساتھ ملاقات
اس موقع پر بریفنگ کے دوران
بتایا گیا کہ 50 ایکڑ اور اس سے زیادہ رقبے کے انڈسٹریل پلاٹ پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر
شپ پراجیکٹس کے تحت اسپیشل اکنامک زون ڈیولپ کیا جا سکتا ہے جس کے تحت ضلع ٹھٹھہ میں
ساکرو میں آرمسٹرانگ نامی نجی ڈیولپر کمپنی خصوصی اقتصادی زون ڈیولپمنٹ کی خواہشمند
ہے جس کے لئے سیزا سہولت مہیا کررہی ہے۔ اجلاس میں اسی نوعیت کے دیگر سرمایہ کاروں
کو بھی خصوصی اقتصادی زون اسٹیٹس کی فراہمی کے ساتھ صوبے میں صنعتی و کاروباری ترقی
کے مواقع کو بڑھائے جانے کی بھی ہدایت کی گئی۔
کوئی تبصرے نہیں