شہری غیر منقولہ پراپرٹی ٹیکس وصولی کی محکمۂ ایکسائز سے محکمۂ بلدیات کی مقامی کونسلوں کو منتقلی
کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) سندھ میں شہری غیر منقولہ جائیداد ٹیکس (Urban Immovable property tax) کی وصولی محکمۂ ایکسائز و ٹیکسیشن سے محکمۂ بلدیات کی کونسلوں کو منتقلی اور اس ٹیکس کی وصولی کے لئے محکمۂ بلدیات سندھ، پاکستان پوسٹ، سندھ بینک اور 1 لنک کے مابین معاہدوں پر دستخطوں کے لئے ایک سادہ اور پروقار تقریب آج محکمۂ بلدیات کے دفتر 'کلک Click' میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور وزیر برائے ایکسائز و ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ نے مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ پوسٹ ماسٹر جنرل سندھ منظور احمد، صدر سندھ بینک عمران صمد، چیف ایگزیکیٹیو آفیسر 1 لنک نجیب اگر والا ' سیکریٹری بلدیات سندھ نجم شاہ اور دیگر سینئر افسران بھی تقریب میں موجود تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہری غیر منقولہ پراپرٹی ٹیکس وصولی
کی محکمۂ ایکسائز سے محکمۂ بلدیات سندھ کی مقامی کونسلوں کو منتقلی سے مقامی کونسلوں
کے وسائل میں اضافہ ہوگا۔ انہوں
نے کہا کہ اس سلسلے میں وزیر اعلی سندھ کے احکامات پر سندھ حکومت کی تشکیل کردہ کمیٹیوں
نے اپنی سفارشات سندھ کابینہ کو پیش کی تھیں۔
کمیٹیوں کی سفارشات اور کابینہ
کی منظوری کے بعد شہری غیر منقولہ پراپرٹی ٹیکس وصولی کا کام جولائی 2022 سے باضابطہ
طور پر مقامی کونسلوں کو منتقل کردیا گیا اور اب شہری غیر منقولہ پراپرٹی ٹیکس وصولی،
پورے سندھ میں محکمۂ ایکسائز و ٹیکسیشن سے بلدیاتی کونسلوں کو منتقل کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت کراچی
میں قابلِ ٹیکس یونٹس کی تعداد تقریباً 8 لاکھ چالیس ہزار ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری
غیر منقولہ پراپرٹی ٹیکس وصولی کے لئے محکمۂ بلدیات، پاکستان پوسٹ ، 1 لنک اور سندھ
بینک کے مابین معاہدوں سے چالان کی ترسیل اور ادائیگی میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہا
کہ پراپرٹی ٹیکس کا چالان فارم پاکستان پوسٹ کی مدد سے پراپرٹی یونٹس تک پہنچایا جائے
گا۔
انہوں نے کہا کہ پراپرٹی
ٹیکس ادائیگی میں آسانی اور مالیاتی شفافیت کے لئے صارفین کو آن لائن یا کسی بھی بینک
سے ادائیگی کی سہولت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمۂ ایکسائز کے پراپرٹی ٹیکس ونگ
کو 3 سال کے لئے مقامی بلدیاتی کونسلوں کے ساتھ رکھا جارہا ہے تاکہ ٹیکس وصولی مناسب
انداز میں کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی
بلدیاتی کونسلوں کو غیر منقولہ پراپرٹی ٹیکس کی وصولی سے بلدیاتی کونسلوں کو مالیاتی
استحکام میسر آئے گا۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت بلدیاتی نظام کے استحکام
اور بلدیاتی کونسلوں کو با اختیار بنانے کے لئے کوشاں ہے۔
کوئی تبصرے نہیں