500 ایکڑ اراضی ”غیر ملکی یونیورسٹیز انکلیو“ کے نام سے مختص



کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) سندھ حکومت نے کراچی ایجوکیشن سٹی میں غیر ملکی تعلیمی اداروں کے قیام کے لیے 500 ایکڑ اراضی ”غیر ملکی یونیورسٹیز انکلیو“ کے نام سے مختص کی ہے جہاں تعلیمی اداروں کے قیام کے لیے تمام ضروری سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔ یہ بات وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پراجیکٹس سید قاسم نوید قمر نے روس کی 7 معروف یونیورسٹیوں کے وفد سے آج محکمہ سرمایہ کاری سندھ کے دفتر میں ملاقات کے دوران کہی۔

 اس موقع پر منعقدہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر اور ان کی انوسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے کراچی ایجوکیشن سٹی کے بارے میں ایک جامع پریزنٹیشن دی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کراچی شہر کی آبادی 2 کروڑ سے زائد ہے اور سندھ حکومت اپنے نوجوانوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے اور اس مقصد کے لیے سندھ حکومت کا کراچی ایجوکیشن سٹی میں بین الاقوامی تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں کو اپنے کیمپسز قائم کرنے کے لئے سہولتیں فراہم کرنے کا ایک مربوط پروگرام موجود ہے۔

روسی وفد کے شرکاءنے ہائر ایجوکیشن کے کیمپسز کنسورشیم کی صورت میں قائم کرنے میں دلچسپی ظاہر کی اور کراچی ایجوکیشن سٹی کے ”غیر ملکی یونیورسٹیز انکلیو“ میں رشین کلچر سینٹر کے قیام میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔ وفد نے محکمہ سرمایہ کاری سندھ کی جانب سے کراچی ایجوکیشن سٹی میں پروجیکٹ عمل درآمد یونٹ کے ذریعے فراہم کی جانے والی ون ونڈو کی سہولیات کو بھی سراہا۔ اجلاس میں روسی قونصلیٹ کے نمائندے کے علاوہ ٹامسک اسٹیٹ یونیورسٹی (TSU) روس کے بین الاقوامی امور کے وائس ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر آرٹیوم یو بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ارجنٹائن کے سفیر کی معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری سید قاسم نوید قمر سے ملاقات

 (Pavel Nedelko) پاویل نڈلکو اسسٹنٹ وائس ریکٹر برائے بین الاقوامی امور پیٹر دی گریٹ سینٹ پیٹرز برگ پولی ٹیکنیک یونیورسٹی روس، احمد ابراہیم، عربی اسٹڈیز سینٹر کے ڈائریکٹر، اور الیکسی بلر، اسکول آف اینتھرو پولوجی، ٹیومین اسٹیٹ یونیورسٹی (ٹیم ایس یو) کے ایسوسی ایٹ پروفیسر، یولیا ڈیویڈووا، نائب صدر برائے بین الاقوامی امور اور علینا اندرخ، ماسکو پولی ٹیکنیک یونیورسٹی کے بین الاقوامی انضمام اور ڈبلیو ایف ایس ڈائریکٹوریٹ کی ڈپٹی ہیڈ، ڈاکٹر نکیتا ایوریلیو، پرو ریکٹر برائے اسٹریٹجک اور اختراعی ترقی اور ڈاکٹر اسٹینسلاو سڈورینکو، شمالی کاکیس فیڈرل یونیورسٹی (NCFU) کے بین الاقوامی طلباءکی بھرتی کے شعبہ کے سربراہ، تیمرخان علیشیف، نائب ریکٹر برائے بین الاقوامی امور، اوکسانا پولیاکووا، انٹرنیشنل آفس کی منیجر اور رؤف صابروف، بین الاقوامی بھرتی دفتر کازان فیڈرل یونیورسٹی روس کے سربراہ ارکتسک نیشنل ریسرچ ٹیکنالوجی یونیورسٹی، گلمیرا مخموتووا، انٹرنیشنل ڈویڑن کی منیجر ایلینا ڈونسکایا، ارکتسک نیشنل ریسرچ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی روس کے داخلہ ڈیپارٹمنٹ کی منیجر، جبکہ اجلاس میں سید منصور عباس رضوی سیکرٹری انوسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ، ابرار شیخ پروجیکٹ ڈائریکٹر کراچی ایجوکیشن سٹی اور محکمہ سرمایہ کاری سندھ کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں