جامعہ ضیاء القرآن سلیمانیہ للبنات، پچاس سالہ کونووکیشن کا انعقاد
کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) جامعہ ضیاء القرآن سلیمانیہ للبنات، پچاس سالہ کونووکیشن کا انعقاد بحریہ آڈیٹوریم میں کیا گیا جس میں ادارے سے فارغ التحصیل ہونے والی حافظات اور عالمات کو ڈگریاں دی گئیں۔ معزز مہمانان گرامی میں کمشنر کراچی کی اہلیہ عائشہ اقبال و محترمہ شہلا رضا صاحبہ منسٹری ویمن ڈیویلپمنٹ شامل تھیں۔ معروف صحافی محترمہ مونا خان، روحانی شخصیات میں محترمہ رابعہ بچہ صاحبہ، محترمہ نائلہ شہزاد صاحبہ، عالمہ نسرین فاطمہ صاحبہ نے خصوصی طور پر شرکت کی اور طالبات میں ڈگریاں اور شیلڈ تقسیم کیں۔
جامعہ ضیاء القرآن سلیمانیہ
گزشتہ پچاس سالوں سے دین کی خدمت کر رہا ہے، یہ ایک ایسا تعلیمی ادارہ ہے جس میں دینی
اور عصری علوم یکساں پڑھائے جاتے ہیں اور اسی بنا پر ملک کے دیگر مختلف شہروں اور دیہی
و پسماندہ علاقوں سے طالبات آ کر استفادہ حاصل کر رہی ہیں۔ اس ادارے میں ضیاء اکیڈمی اسکول کے ساتھ ساتھ
حفظ، ناظرہ، تجوید، درس نظامی اور ووکیشنل سینٹر میں سلائی اور آرٹ و ڈیزائنگ کی سہولت
بھی موجود ہے۔ اس سال ادارے کی طالبہ آسیہ صدیقی نے تنظیم المدارس کے بورڈ میں ملک
بھر میں اول پوزیشن حاصل کر کے ادارے کا نام روشن کیا ہے۔ پروگرام کے آخر میں ادارے
کی ایڈمنسٹریٹر و پرنسپل سیدہ ام امین ہمدانی نے تمام معزز مہمانان گرامی کا شکریہ
ادا کیا۔
کوئی تبصرے نہیں