غزل
غزل (ایم جے گوہر۔۔۔ کراچی) |
میری امید کا جہاں تم ہو |
میری دنیا ہو آسماں تم ہو |
میری یادوں سے مٹ نہیں سکتا |
میری چاہت کا وہ نشاں تم ہو |
بزمِ اُلفت کی رونقیں تم سے |
میں اکیلا ہوں کاررواں تم ہو |
میں زمانے سے کیا گِلہ کرتا |
غم کی دنیا کا سائباں تم ہو |
بن تمہارے میں جی نہیں سکتا |
میری سانسوں کے پاسباں تم ہو |
تم کو چاہا ہے بڑی چاہت سے |
میری چاہت کے ترجماں تم ہو |
زندگی سے گِلہ نہیں گوہر |
میری خوشیوں کا گلستاں تم ہو |
کوئی تبصرے نہیں