محکمۂ آبپاشی سے متعلقہ معاملات جلد از جلد حل کئے جائیں، سید قاسم نوید قمر
کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے سرمایہ کاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سید قاسم نوید قمر نے کہا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے سندھ حکومت کا ایک نہایت اہم منصوبہ ہے اور اس منصوبے کی معینہ مدت میں تکمیل کے لئے تمام مسائل کا بروقت حل سندھ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے ہدایات دیں کہ ملیر ایکسپریس وے کے محکمۂ آبپاشی سے متعلقہ معاملات کو جلد از جلد حل کیا جائے۔
یہ ہدایات انہوں نے آج ملیر
ایکسپریس وے کے تفصیلی دورے کے موقع پر دیں۔ انہوں نے محکمۂ آبپاشی کے چیف انجینئر
کوٹری بیراج و دیگر متعلقہ انجیئرز اور ڈائریکٹر جنرل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یونٹ
اسد ضامن کے ہمراہ قیوم آباد سے ایم نائن تک ملیر ایکسپریس وے کا تفصیلی دورہ کیا اور
کہا کہ ملیر ایکسپریس وے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لئے تمام درپیش مسائل جلد حل کئے
جائیں تاکہ عوامی مفاد کے اس منصوبے کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جاسکے۔
کوئی تبصرے نہیں