ایچ ای سی مینز ویمنز اسپورٹس ہاکی لیگ: کامیاب میزبانی پر تقریب ستائش کا انعقاد
کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) پرائم منسٹر یوتھ پروگرام ٹیلنٹ ہنٹ سندھ ریجنل مینز اینڈ ویمنز اسپورٹس ہاکی لیگ کی کامیاب میزبانی کے حوالے سے سر سید یونیورسٹی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین، رجسٹرار کموڈور (ر) سید سرفراز علی، ایمل بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے سی ای او افضال حمید، ایچ ای سی کے ڈائریکٹر اسپورٹس جاوید علی میمن، اولمپیئن حنیف خان، کنوینئر اسپورٹس سرسید یونیورسٹی قاضی نصر، ڈائریکٹر اسپورٹس انٹر نیشنل مبشر مختار، ڈائریکٹر فنانس مناف ایڈوانی، فیکلٹی ڈینز ڈاکٹر شبر اور ڈاکٹر آصف سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ایمل بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کے سی ای او افضال حمید نے سندھ ریجنل لیگ کی مینز اور ویمنز فاتح ٹیم کے لیے اعلان کردہ رقم کا چیک سرسید یونیورسٹی کی انتظامیہ کے حوالے کیا۔ اس موقع پر افضال حمید نے کہا کہ سندھ مینز اور ویمنز ہاکی ریجنل لیگ بہت کامیاب ایونٹ تھا بہت عرصے کے بعد انہیں کراچی میں اتنا شاندار اور منظم ٹورنامنٹ دیکھنے کو ملا، سرسید یونیورسٹی کے ساتھ ان کا تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ اس موقع پر سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ افضال حمید کی کھیلوں میں دلچسپی قابل ستائش ہے یقیناً ان کے مالی تعاون سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہونگے ہم انکے بے حد مشکور ہیں، انہوں نے سندھ ریجنل لیگ کے کامیاب انعقاد پر یونیورسٹی کے شعبہ اسپورٹس کی ستائش بھی کی۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ سندھ ریجنل لیگ کی میزبانی ایچ ای سی کی جانب سے ہمارے لئے ایک بڑا چیلنج تھا جسے ہمارے شعبہ کھیل نے بخوبی قبول کیا اور ایونٹ میں مثالی انتظامات کرکے اسے کامیاب کیا۔
ایچ ای سی کے ڈائریکٹر اسپورٹس جاوید
علی میمن نے کہا کہ سرسید یونیورسٹی کو جو ٹارگٹ دیا گیا تھا انہوں نے احسن انداز میں
امیدوں سے بڑھ کر سندھ ریجنل ہاکی لیگ کا انعقاد کیا، جس کے لیے یونیورسٹی کی آرگنائزنگ
ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل لیگ کی میزبانی کے فرائض بھی سرسید
یونیورسٹی نے انجام دینے ہیں مجھے امید ہے کہ وہ بھی شایان شان طریقے سے منعقد کی جائے
گی۔ سرسید یونیورسٹی کے اسپورٹس کنسلٹنٹ اولمپیئن حنیف خان نے کہا کہ پرائم منسٹر ٹیلنٹ
ہنٹ یوتھ ہاکی لیگ وزیراعظم کا بہت اچھا اقدام ہے اس لیگ کے درست نتائج سامنے آنا شروع
ہوگئے ہیں۔ انہوں نے سندھ ریجنل ہاکی لیگ کے آرگنائزنگ سیکریٹری مبشر مختار کی کاوشوں
کو سراہا۔
کوئی تبصرے نہیں