6 ستمبر کے غازیوں کے نام
میں فوجی بنوں گا سپاہی بنوں گا
صدام ساگر
| میں فوجی بنوں گا سپاہی بنوں گا |
| شہادت کے رستے کا راہی بنوں گا |
| میں اپنوں پہ چھڑکوں گا خونِ جگر کو |
| میں دشمن کی خاطر تباہی بنوں گا |
| بزرگوں کا سایہ مری پُشت پر ہے |
| بہادر دلاور سدا ہی بنوں گا |
| لکھے روز و شب جو چمن کے ترانے |
| میں ایسے قلم کی سیاہی بنوں گا |
| ہر اک جھوٹ سے ہوں میں بیزار ساگر |
| میں حق سچ کی خاطر گواہی بنوں گا |

کوئی تبصرے نہیں
Please do not enter any spam link in the comment box.