فیفا ایوارڈ 2023، میسی لگاتار دوسری بار بھی فیورٹ
مانچسٹر سٹی کے ایرلینگ ہالینڈ سے سخت مسابقت متوقع، ویمنز ٹرافی کے لیے اسپینش پلیئر جینی ہیرموسو کا امکان روشن
تحریر: عبدالعزیز
۔۔۔۔
فیفا ایوارڈ برائے 2023 کے
لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا، دنیا بھر سے شائقین اپنے فیورٹ پلیئرز کے لیے آن
لائن ووٹنگ کرپائیں گے، رواں سال کے بہترین ایوارڈز کی نامزدگیوں میں لیونل میسی اور
اسپینش خاتون پلیئر ہیرموسو نمایاں ہیں، ایوارڈ کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے مینز پلیئرز
اور کوچز کی پرفارمنس 19 دسمبر 2022 سے 20 اگست 2023 تک کی پرفارمنس کو ملحوظ خاطر
رکھا جائیگا، ویمنز کیٹیگری کےلیے یہ دورانیہ یکم اگست 2022 سے 20 اگست 2023 تک ہوگا۔شائقین
رواں برس 6 اکتوبر تک اپنی رائے کو شمار کراپائیں گے۔
ویمنز ٹرافی کے لیے جینیفر
ہیرموسو کے ساتھ ایٹانا بونمیٹی، لینڈا کیاسیڈو، راشیل ڈیلے، کیڈیڈیاتو ڈیانی، سیاٹلن
فورڈ، میری فلاور، الیکس گرین ووڈ، لنزے ہوران، ایمانڈا ایلسٹڈ، لورین جیمز، سام کیر
میپی لیون، ہینٹاٹا میازیوا، سلمہ پارالیو اور کیارا والش شامل ہیں۔
شارٹ لسٹ کیے جانے والے ماہرین
کے پینل میں ڈیڈائر ڈروگبا بھی موجود رہے ہیں۔نیشنل ٹیموں کے کوچز، کپتان، صحافی اور
شائقین ووٹ کاسٹ کرپائیں گے۔
مانچسٹرسٹی کے منیجر پیپ
گورڈیولا بھی سال کے بہترین کوچز کی دوڑ میں شریک ہیں، انھیں دیگر تین امیدواروں کاچیلنج
درپیش ہوگا، جس میں ٹوٹنہم ہوٹسپر کے اینگے پوسٹکوگلیو بھی شامل ہیں، مانچسٹر سٹی کے
ایڈرسن بہترین گول کیپر کے لیے منتخب ہوئے ہیں، ان کا مقابلہ حال ہی میں مانچسٹر یونائیٹڈ
کا حصہ بنائے جانے والے آندریا اونینا سے ہوگا۔اٹلی اور انٹرمیلان کے سیمون اینزاگی
، لوسیانو اسپالیٹی، بارسلونا کے زاوی بھی دوڑ میں شریک ہیں۔
بہترین گول کیپرز کے لیے
دیگر کے ہمراہ مراکش اور الہلال کے یاسین باؤنو سرفہرست ہیں، بیلجیئم سے
تعلق رکھنے والے رئیل میڈرڈ کے تھیبوٹ کورٹوئس ، مانچسٹرسٹی کے برازیلین گول کیپر ایڈرسن
اور بارسلونا کے جرمن گول کیپر مارک آندرے ٹیر اسٹیجن بھی قسمت آزمائیں گے۔
گزشتہ برس لیونل میسی اور
الیکسیا پوٹیلاس نے بالترتیب مینز اور ویمنز ٹرافیز حاصل کی تھیں، بہترین گول کیپر
ایمالیانو مارٹنز کے نام رہا تھا، بہترین گول کیپر میری ایرپس، بہترین مینز کوچ ارجنٹائن
کے لیونل اسکولینی، انگلینڈ کی سارینا ویگمین بہترین خاتون کوچ کا ایوارڈ ملا تھا۔فیفا
پسکاس ایوارڈ مارسن اولیکسی،فیفا فیئر پلے ایوارڈ لوکا لوہوشیلوی جبکہ فیفا ایوارڈز
ارجنٹائن کے نام رہا تھا۔
Good writing
جواب دیںحذف کریں