بہادر یار جنگ اکادمی میں نورانی محفل کا انعقاد



نبی  پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس تمام عالم اسلام کے لیے سرچشمہ ہدایت اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ تمام امت مسلمہ کے لیے بہترین عملی نمونہ ہے۔ بہادر یار جنگ اکادمی نے حسب روایت جلسہ رحمت للعالمین کی روحانی نورانی محفل کا انعقاد احمد علی ہال میں کیا جس میں ملک کے نامور نعت خواہوں اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز رب للعالمین کے بابرکت کلام سے قاری حسیب خان نے کیا۔ محفل کی نظامت کے فرائض جناب رئیس احمد کیو ٹی وی اور سید عبد الباسط نے ادا کیے۔ تعارفی کلمات صدر اکادمی جناب پروفیسر ڈاکٹر سید وسیم الدین نے ادا کیے جس میں انہوں نے اس بابرکت تقریب سے متعلق اور بہادر یار جنگ رحمتہ اللہ کی ان تقریبات سے بے پناہ دلی عقیدت پر بھی روشنی ڈالی جبکہ مہمان مقرر مذہبی اسکالر جناب محمد تسلیم رضا صاحب نے اپنے خصوصی خطاب میں ایسے نایاب کرامت رحمت للعالمین کے ایمان افروز واقعات بیان کیے کہ تقریب سبحان اللہ سبحان اللہ سے گونج اٹھی۔



نعت خواہوں میں جناب ابرار حسین، زبیر اسحق، غلام مصطفی خان وقار نے بے انتہا خوش الحان سے نظرانہ عقیدت پیش کیے۔ صلوٰة سلام بارگاہ رسالت میں محمد ولید عادل اور وقار احمد نے پیش کیے۔ تقریب کے اختتام پر دعائیہ کلمات خلیفہ مجاز شیخ ناظم عادل حقانی نقشبندی قبرص جناب شیخ ڈاکٹر محمد عثمان عبداللہ نقشبندی نے کروائے۔ اس عظیم الشان محفل کے انعقاد میں معتمد عمومی سید صبیح الدین حسینی فرزند پروفیسر اکبر حسینی کی خدمات لائق صد تحسین ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں