ہمیں چین کی ٹیکنالوجی اور تجربہ سے فائدہ اٹھانا چاہئے، گورنر سندھ
کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ڈاکٹر رشید جمال کی کتابPakistan China all Weather Strategic Partner کی تقریب رونمائی میں شرکت کی۔ جب کہ پروگرام کی صدارت چین کے قونصل جنرلYang Yundong H.E نے کی۔کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان چین کی دوستی سمندر سے گہری اور ہمالیہ سے بلند ہے۔ کچھ ماہ قبل پاک چین فرینڈ شپ پارک کا قیام بھی کراچی کے لیے چین کا تحفہ ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ہمارے پاس ہر شعبہ میں قابل ترین افراد موجود ہیں مسئلہ یہ ہے کہ ہم ان شخصیات کی صلاحیتوں سے استفادہ نہیں کرتے۔ ترقی کے لیے ہمیں ایک قوم بنناہوگا۔ انہوں نے کہا ہمیں چین کی ٹیکنالوجی اور تجربہ سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
چین کے قونصل جنرلYang Yundong H.E نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے گہرے اتحادی ہیں۔ دونوں ممالک کے عوام
ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں۔ ڈاکٹر رشید جمال نے پاکستان چین کے تعلقات پر کتاب لکھ
کر دونوں ممالک کے لوگوں کو مزید قریب لانے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا میں ڈاکٹر رشید جمال
کو کتاب لکھنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ہم کتابوں اور اس طرح کے پروگرام منعقد کر
کے ایک دوسرے کو قریب لاسکتے ہیں۔مصنف ڈاکٹر رشیدجمال نے کہا کہ یہ کتاب دونوں ممالک
کے درمیان 73سالہ دوستی پر ایک تحفہ ہے۔ اس موقع پر کتاب پر ڈاکٹر پروفیسر سید جعفر
احمد، ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، بیرسٹر شاہدہ جلیل، کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی،
منظر نقوی اور پاکستان پرنٹ اینڈ پرنٹ میڈیا فاؤنڈیشن کے صدر زیڈ اے خرم نے بھی خطاب
کیا۔
کوئی تبصرے نہیں