سر سید یونیورسٹی اسپورٹس گالا میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری

Sports Gala 2023 Sir Syed University


کراچی (اسپورٹس رپورٹر)سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے زیر انتظام ایس ایس یو ای ٹی انٹر ہاؤسز اسپورٹس گالامیں رنگا رنگ اور شاندار مقابلے جاری ہیں۔اسپورٹس گالا میں سر سید یونیورسٹی کے طلبا و طالبات جوش وخروش سے مختلف کھیلوں میں شرکت کر رہے ہیں۔بیڈ منٹن گرلز میں لیاقت علی خان ہاؤس کی رمیشا چیمپئن بن گئیں،فٹسال مقابلوں کے موقع پر پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ ناصر اسماعیل مہمان خصوصی تھے جن کا استقبال سر سید یونیورسٹی کے ڈائرکٹر اسپورٹس انٹر نیشنل مبشر مختار نے کیا اور انہیں سر سید یونیورسٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ان مقابلوں کے موقع پر آرگنائزنگ سیکریٹری جاوید اقبال،نعمان الدین،طارق خان اور دیگر بھی موجود تھے۔اسپورٹس گالا میں آج رسہ کشی،اسنوکر اور بیڈ منٹن بوائز کے مقابلے ہونگے۔ہاکی ایونٹ میں بھی دل چسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا،نتائج کے مطابق ہاکی مقابلوں میں علامہ اقبال اے نے سر سید اے کو 3-1سے،لیاقت علی خان بی نے قائد اعظم بی کو 4-1سے،لیاقت علی خان بی نے سر سید ہاؤس بی کو 2-0 سے،علامہ اقبال ہاؤس بی نے قائد اعظم بی کو 1-0سے،علامہ اقبال بی نے سر سید احمد بی کو1-0سے،سر سید اے نے لیاقت علی خان اے کو 2-0سے اورقائد اعظم بی نے سر سید بی کو 2-0سے شکست دی۔

قائد اعظم بی کا مقابلہ لیاقت علی خان اے سے دو دو سے،علامہ اقبال بی کا مقابلہ لیاقت علی خان بی سے بغیر کسی گول سے، قائد اعظم اے اور علامہ اقبال اے کا مقابلہ بغیر کسی گول سے،سر سید اے اور قائد اعظم اے کا مقابلہ ایک ایک گول سے جبکہ علامہ اقبال اے اور لیاقت علی اے کا مقابلہ بھی بغیر کسی گول سے برابر رہا۔بیڈ منٹن گرلز کا ایونٹ لیاقت علی خان ہاؤس کی رمیشا نے جیت لیا،فائنل میں سر سید اے کی عائشہ رنر اپ رہیں۔

واضح رہے کہ انٹر ہاؤس اسپورٹس گالا میں اس سال تقریباََ 15  کھیلوں کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں رسہ کشی، والی بال، تھرو بال، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، ہاکی، ٹیبل ٹینس، کرکٹ، فٹسال، آرم ریسلنگ، تن سازی، شطرنج، ڈارٹ گیمز، 100میٹر ریس اور اسنوکر شامل ہیں۔اسپورٹس گالا کے مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے 4ہاؤسز تشکیل دئے گئے ہیں جس میں قائدِ اعظم ہاؤس، علامہ اقبال ہاؤس، سرسید احمد خان ہاؤس اور لیاقت علی خان ہاؤس شامل ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں