خلق خدا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تحت قائد اعظم ڈے کی تقریب کا انعقاد

Khalq-e-Khuda Welfare Association

یوں دی ہمیں آزادی کہ دنیا ہوئی حیران
اے قائد اعظم تیرا احسان ہے احسان

کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) خلق خدا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تحت 25 دسمبر، 2023 کو بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی 147 ویں سالگرہ نہایت تزک و احتشام سے منائی گئی۔ اس موقع پر یونین کلب میں ایک یادگار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے پہلے مرحلے میں ایک مذاکرہ منعقد ہوا۔ جس کی صدارت سمیرا جاوید نے کی، شہر کراچی کی معروف و معتبر ادبی، سماجی، صحافتی کاروباری، تجارتی اور سیاسی شخصیات نے خطاب کیا۔ جن میں شمیم فرپو، قائد اعظم کی فیملی ممبر محترمہ رخسانہ جناح، یونس ہمدم، شمیم ممتاز، ربیعہ اکرم، آغا رفیع اللہ، نصیر سومرو، فرحان غنی، نے خطاب کیا۔

راجہ سفیر، غلام یاسین، علی حسن ساجد، افشاں، وزیر علی مری، میری پہچان پاکستان کے صدر ذیشان اعوان، نعیم ایم، شائستہ بخاری اور دیگر حضرات و خواتین نے شرکت کی۔مقررین نے حضرت قائد اعظم کے تدبر، فہم و فراست، سیاسی دور اندیشی اور عزم مسلسل و جہد مسلسل جس کے نتیجے میں دنیا کی سب سے بڑی اسلامی مملکت پاکستان عالم وجود میں آئی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، جناب شمیم فرپو، جناب یونس ہمدم، صائمہ صہم، ربیعہ اکرم، کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیے، ڈاکٹر فرح نے قومی نغمے نے سب کی دل جیت لیے۔ مہمان مقررین نے اس موقع پر خلق خدا ویلفیئر کی چیئر پرسن سمیرا جاوید کی ہمت، صلاحیت اور تنظیمی صلاحیتوں کو بھی بطور خاص سراہا جنہوں نے قائد اعظم سے عقیدت و محبت کی بنا پر محدود وسائل کے باوجود اس قدر خوبصورت اور یاد گار تقریب ترتیب دی۔ جناب شیم فرپو صاحب اور آغا رفیع اللہ نے اپنے خصوصی خطاب میں قائد اعظم کے فرمودات پر عمل پیرا ہونے اور مسلکی، لسانی و صوبائی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک اور نیک ہونے کی تلقین کی۔ اپنے خطاب میں چیئر پرسن خلق خدا اور میزبان سمیرا جاوید نے سب مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اچھے کاموں میں ان کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔ فلاحی تنظیم ”خلق خدا ویلفیئر ایسوسی ایشن“ کی خدمات اور سرگرمیوں کو ایک سال مکمل ہونے پر شکر ادا کیا، محفل کے شرکا نے اس اقدام کو نہ صرف سراہا بلکہ اپنی خدمات پیش کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں اور کارکنان میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے اختتام پر کیک کٹنگ کی رسم بھی ادا ہوئی اس مقصد کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ حضرت قائد اعظم کی تصویر والے کیک کا انتظام سمیرا جاوید نے کیا تھا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض خوبصورت لب و لہجے کی نظامت کار عظمیٰ نے بحسن و خوبی انجام دیے۔ اور یوں کام و دہن کی لذت کے ساتھ یہ خوبصورت اور یادگار تقریب کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی۔

کوئی تبصرے نہیں