تین روزہ فیسٹ فیسٹیول کا شاندار انعقاد
کراچی (رپورٹ: نمایندہ ٹیلنٹ) گزشتہ دنوں سالانہ تین روزہ ”فیسٹ فیسٹیول“ کا انعقاد کراچی کے کلفٹن بیچ پارک میں ہوا، تین روزہ تقریبات میں ہزاروں افراد کی متاثرکن آمد نے ہر ایک کو اپنی طرف متوجہ کیا، جبکہ گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری کی آمد نے تقریب میں چار چاند لگا دیے۔
فیسٹ فیسٹیول میں مختلف ایئرلائنز، ٹریول ایجنسیوں کے علاوہ
مختلف کمپنیوں کے کھانوں کے الگ الگ سٹال لگائے گئے تھے، تقریب میں محمد عمران عطاری
سی ای او نورالحرمین ٹریول ایجنسی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کر کے عوام کو حج، عمرہ
اور دبئی، پاکستان ٹور کے بارے میں زیادہ سے زیادہ رعایت دینے کا اعلان کیا۔ پروگرام
میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور کھانوں سے لطف اٹھایا۔ گو یہ محض کھانا نہیں
تھا بلکہ یہ فیسٹیول، طرز زندگی، سیاحت، ٹیکنالوجی اور بہت ساری چیزوں کا حسین امتزاج
تھا۔ جس میں کھانا، تفریح، فنون، ثقافت، موسیقی، سیاحت اور ٹیکنالوجی یکجا تھے۔ اسی
خیال سے ”فیسٹ“ وجود میں آیا ہے۔ مقامی اور بین الاقوامی کھانا پکانے کی لذتوں، باورچی
خانے سے متعلق ورکشاپس، گھریلو باورچیوں، لائیو انٹرٹینمنٹ، فیملی زون، کڈز زون، مقامی
شراکت داری، سیاحت، ایئر لائنز، فنکارانہ نمائشوں کے تناظر میں محمد عمران عطاری سی
ای او نورالحرمین ٹریول ایجنسی کی کاوشیں بھی لائق ستائش تھیں۔ کراچی میں اپنی نوعیت
کا یہ منفرد پروگرام ثابت ہوا جسے عوام مدتوں یاد رکھیں گے۔
کوئی تبصرے نہیں