The City Foundation School کی ایک ذہین طالبہ علیزہ سمیع
کراچی (رپورٹ: شہلا اعجاز) "The City Foundation School" ناظم آباد گزشتہ بیس سالوں سے علاقے اور دور دراز سے آنے والے بچوں کو بہتر تعلیمی سہولیات مہیا کر رہا ہے۔ اس بات کا ثبوت اس اسکول میں زیر تعلیم بچوں کے آنے والے بہترین نتائج ہیں۔
علیزہ سمیع ”دی سٹی فاؤنڈیشن
اسکول“ میں تیسری جماعت کی انتہائی ذہین اور باصلاحیت طالبہ ہیں، انھوں نے دوسری جماعت
میں 92.3 فی صد نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ علیزہ صرف نصابی ہی نہیں
بلکہ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لیتی ہیں۔ اسکول میں چودہ اگست کا فنکشن
ہو یا ربیع الاول کا میلاد علیزہ تمام مقابلوں میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ ان میں نمایاں
کامیابی بھی حاصل کرتی ہیں۔
اُن کی دیگر صلاحیتوں میں
ایک بہترین صلاحیت "Voice Over" دینا ہے، اس کے علاوہ وہ کہانیاں سنانے
میں بھی ماہر ہیں۔علیزہ سمیع ریڈیو پاکستان کراچی میں بھی بچوں کے پروگرام میں اپنی
گانے کی بھرپور صلاحیت کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔
علیزہ نے اپنی بے ساختہ پرفارمنس
کے بارے میں بتایا کہ ”مجھے تو پتہ ہی نہیں تھا اور میں ملی نغمہ گا رہی تھی کہ انکل
نے اچانک میوزک شروع کر دیا۔“
جب پہلی بار انھوں نے مائیک کے سامنے ڈھیروں بچوں اور بڑوں
کو اپنی جانب متوجہ دیکھا تو ایک بالکل الگ مختلف ماحول میں ان سے کہا گیا کہ وہ جو
تیاری کرکے آئے ہیں پرفارم کریں اور انھوں نے بلا جھجک گانا شروع کر دیا۔
”میرا دل بہت تیزی کے ساتھ دھڑک رہا تھا،
تھوڑا ڈر بھی لگ رہا تھا لیکن جب ان انکل ( پروگرام کے میزبان آصف الیاس) نے گانے کے
لیے کہا تو گانا پڑا۔ بس میں گا رہی تھی اچھا تھا یا برا، گاتی رہی، پھر اچانک دوسرے
انکل نے میوزک شروع کر دیا (میوزک ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان کراچی) انھیں شاید میرا گانا
اچھا لگا تھا اور میں پھر بھی گاتی رہی، میں کچھ نہیں سوچ رہی تھی، بس گا رہی تھی۔“
علیزہ نے اپنی پہلی لائیو
ریڈیو پرفارمنس کے متعلق بتایا کہ اس وقت وہ پہلی جماعت کی طالبہ تھیں۔
علیزہ بچوں کی کہانیوں کے
ایک یوٹیوب چینل "Taray7294" کے لیے کہانیاں سناتی ہیں۔ چلتی ہوئی تصاویر کے ساتھ کہانی
سنانا خاصا مہارت طلب کام ہے۔ آواز کے اُتار چڑھاؤ، مختلف لوگوں اور جانوروں کی آوازوں
کے الگ تاثر کو بیک وقت محض پانچ سے چھ منٹ کے ویڈیو میں بھرپور تاثر سے یکجا کرنا
آسان کام نہیں، لیکن چھوٹی سی علیزہ یہ کام بڑی مہارت اور دلچسپی کے ساتھ سر انجام
دیتی ہیں۔
علیزہ کو مستقبل میں ڈاکٹر
بننے کا شوق ہے۔ کرکٹ بھی بڑے جوش و خروش سے دیکھتی ہیں، شاہین شاہ آفریدی ان کے پسندیدہ
کرکٹر ہیں۔ دال چاول مزے لے کر کھاتی ہیں جب کہ ان کے دیگر مشاغل میں ٹیچر ٹیچر کھیلنا
بھی شامل ہے، گویا بچوں کو پڑھانے کا بھی شوق ہے۔ اس کے علاوہ کھانے سجانے یعنی کپ
کیکس وغیرہ کو ڈیکوریٹ بھی کرتی ہیں۔ بچوں کا کارٹون "doraemon" انھیں بہت پسند ہے جب کہ
مزاحیہ ڈرامے دیکھنا بھی پسند کرتی ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں