ٹیلنٹ کارنر: ہونہار طالبہ علشبہ ایاز بھٹی

Alishba Ayaz Bhatti


کراچی (رپورٹ: ایم۔جے۔گوہر) ہونہار طالبہ علشبہ ایاز بھٹی نے لیومینس اسکولنگ سسٹم ،شادمان کراچی سے میٹرک کا امتحان رواں سالA-1 گریڈ میں پاس کیا ہے۔ ان کا پسندیدہ مضمون بیالوجی ہے اور یہ بڑی ہو کر ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں، ناول شوق سے پڑھتی ہیں۔ علشبہ ٹیوشن نہیں پڑھتی ہیں بلکہ اپنے گھر میں ہی روزانہ 4 سے 6 گھنٹے اپنی پڑھائی پر توجہ دیتی ہیں اور متعلقہ مضمون کے حوالے سے انٹرنیٹ پر مواد سرچ کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کو اچھے مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔ اس کے منفی استعمال نے نوجوانوں کا اخلاق و کردار بگاڑ دیا ہے۔ علشبہ موجودہ تعلیمی نظام سے غیر مطمئن اور اس میں تبدیلی کی خواہاں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نقل کے رجحان نے طلبا پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں اور صاحب اختیار لوگ سفارش کے ذریعے اپنے بچوں کو میڈیکل اور انجینئرنگ کالجوں میں داخل کروا دیتے ہیں جس سے قابل طلبا کی حق تلفی ہوتی ہے۔ سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کی تفریق واضح کرتے ہوئے ان کا موقف ہے کہ سرکاری اسکولوں میں تعلیم کا معیار انتہائی پست ہے، اساتذہ طلبا پر پوری توجہ نہیں دیتے اسی لیے والدین اپنے بچوں کو پرائیویٹ اسکولوں میں داخل کرواتے ہیں لیکن بڑے اسکولوں کی بھاری فیسوں کی وجہ سے غریب آدمی کا بچہ وہاں داخل نہیں ہو سکتا۔ اس نظام تعلیم کو تبدیل ہونا چاہیے۔

1 تبصرہ: