عالمی کتب میلہ اور ہم
کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے تحت ایکسپو سینٹر میں جاری پانچ روزہ کراچی انٹرنیشنل کتب میلہ اپنے اختتام کو پہنچا، جس میں ہزاروں شائقین کتب نے بھرپور شرکت کی، جن میں اسکول وکالج و جامعہ کے طالب علموں کی کثیر تعداد خواتین بزرگ سیاسی ادبی علمی و مذہبی شخصیات کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے شرکت کی۔ کتب میلے میں تین سو تیس اسٹالز لگائے گئے۔ میلے کے اختتام پر منتظمین نے شرکت کے لیے آنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آمد میلے اور اس کے منتظمین کے لیے حوصلہ افزا کا باعث ہے۔ میلے میں عملی سرگرمیوں پر مبنی مقابلے بھی کرائے گئے اور کتابوں کی تقریب رونمائی بھی ہوئی ۔
پہلی بار وطن عزیز میں آنکھوں
سے محروم افراد کے لیے ٹیبل کلینڈر،فلسطین بورڈ گیم روشناس کروایا گیا۔ کاغذ کی بڑھتی
ہوئی قیمت نے کتابوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا ہے، جس کی وجہ سے اکثر شائقین
قوت خرید نہ رکھنے کے باعث اس کی تڑپ دل میں لیے لوٹ گئے، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے
ٹیلنٹ کی اس پلیٹ فارم سے ہم حکومت وقت اور سیاسی قائدین سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ
وہ کاغذ کی قیمتوں کو کم کروا کے اس سلسلے میں قرار واقعی اپنا کردار ادا کریں تاکہ
کوئی بھی شائق کتاب محض پیسوں کے لیے اس انمول خزانے سے محروم نہ رہ سکے جو زندہ قوموں
کی ترقی و خوشحالی کی اہم ترین اساس تصور کی جاتی ہے۔ کتب میلے کا افتتاح نگراں وزیر
اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کیا۔
کوئی تبصرے نہیں