(NAEAC) کے وفد کا دورہ سرسید یونیورسٹی

NAEAC


کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) نیشنل ایگریکلچر ایکریڈ یٹیشن کونسل (NAEAC) کے ایک وفد نے شعبہ بائیومیڈیکل انجینئرنگ کے فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروگرام کی منظوری کے لیے سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا زیرو ایکریڈیٹیشن وزٹ کیا۔ وفد کے ارکان میںنیشنل ایگریکلچر کے سیکریٹری ڈاکٹر عبدالغفار (کنوینر ،(AIC)پروفیسر ڈاکٹر صغیر احمد شیخ (ہمدرد یونیورسٹی کے شعبہ اپلائیڈ سائنسز کے چیئرمین) اورنیشنل ایگریکلچر کے پروگرام کوآرڈینیٹر عبداللہ شامل تھے۔ جامعات میں نئے کورس پروگرام کو شروع کرنے کے لیے زیرو ایکریڈ یٹیشن وزٹ لازمی ہے۔

 شعبہ بائیومیڈیکل انجینئرنگ کی چیئر پرسن ڈاکٹر سدرہ عابد سید، ڈاکٹر بشریٰ جبین مہدی نے فیکلٹی کے ہمراہ وفد کے ارکان کو جامعہ کا دورہ کرایا اور ٹیم نے لیبارٹری کی سہولیات، انفرا اسٹرکچر کا جائزہ لیا اور طلبا اور فیکلٹی ممبرز سے براہ راست بات چیت کے ذریعے جامعہ اور شعبہ جات کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔

پری ایکریڈیٹیشن / زیرو وزٹ بنیادی طورپر اس بات کا جائزہ لینے کے لیے کیا جاتا ہے کہ ایک مکمل ڈگری پروگرام کو شروع کرنے سے قبل جامعہ نے اس پروگرام کے لیے کس سطح پر منصوبہ بندی کی ہے اور اس پروگرام کو چلانے کے لیے کس قسم کی سہولیات دستیاب ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں