شائن ہیومینیٹی کی جانب سے فریئر ہال میں ارجنٹ کیئر کلینک کے کنٹینر کی افتتاحی تقریب
کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ ) شائن ہیومینیٹی کی جانب سے فریئر ہال میں ایک سادہ و پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ارجنٹ کیئر کلینک کے کنٹینر کا افتتاح کیا گیا۔ یہ کنٹینر کلینک عزیز اینڈ رضیہ دھرمسے فیملی فاؤنڈیشن کی جانب سے فراہم کیا گیا۔ اس سلسلے میں دھرمسے فیملی کا فراہم کیا جانے والا یہ تیسرا کنٹینر ہے۔ اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل (سی ڈی سی ) ڈاکٹر ذوالفقار دھاریجو تھے انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت عامہ کی سہولیات مہیا کرنے پر میں شائن ہومینیٹی اور دھرمسے فیملی فاؤنڈیشن کو مبارک باد دیتا ہوں۔
حکومت اپنی طرف سے ہر تعاون
کے لیے تیار ہے۔ یہ ادارہ پورے سندھ کے پسماندہ علاقوں میں عوام کی دہلیز پر مریضوں
کو بہترین طبی سہولیات کو فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے اور ان کا یہ عمل قابل ستائش
ہے۔ اس موقع پر شائن ہیومینیٹی پاکستان کے چیئرمین قلب عباس دہرمسے نے کہا کہ یہ عطیہ
ہماری اپنی فیملی فاؤنڈیشن کی جانب سے ہے جس کا نام عزیز اینڈ رضیہ دھرمسے فیملی فاؤنڈیشن
ہے۔ ہم نے شائن ہیومینیٹی کے ساتھ شراکت کی ہے جو کہ امریکہ میں رجسٹرڈ ہونے کے ساتھ
پاکستان میں بھی اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے اور ہمارا مقصد ہے کہ صحت کی سہولیات
سب کے لیے موجود ہوں۔ جبکہ اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم آج تیسرے ارجنٹ کیئر کلینک
کے کنٹینر کا افتتاح کررہے ہیں۔
اس کنٹینر میں ڈاکٹرز کے
علاوہ لیبارٹری کی بھی سہولت موجود ہے، یہ ہماری جانب سے اپنی خدمات کو مزید بہتر کرنے
کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل (سی ڈی سی) ڈاکٹر
ذوالفقار دھاریجو اور شائن ہیومینیٹی پاکستان کے چیئرمین قلب عباس دہرمسے نے ربن کاٹ
کر ارجنٹ کیئر کلینک کے کنٹینر کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں شائن ہیومینیٹی کے (سی
اواو) فہیم خان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نائلہ احمد، خیام حسین، تنظیم الاعوان یوتھ پاکستان
کے مرکزی چیئرمین ملک نور حسین اعوان، ملک ریاض اعوان پروگرام کے آرگنائزر سید زوہیب
الرحمن اور ان کی ٹیم و دیگر مہمانوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کوئی تبصرے نہیں