اے آئی ٹی میں انٹر ڈیپارٹمنٹل چیمپئن شپ 2023 کا انعقاد
کراچی( نمایندہ ٹیلنٹ) حسب روایت علی گڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کراچی نے طالبعلموں میں نصابی سرگرمیوں کو جلاءدینے کے لیے ان میں غیر نصابی سرگرمیوں کو ہمیشہ فروغ دیا ہے جس کی حالیہ شکل انٹر ڈیپارٹمنٹل آرم ریسلنگ، ٹک آف وار اور ڈاٹ چیمپئن شپ کے مقابلے 28، 29 دسمبر 2023 کو کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کمپلیکس میں منعقد ہوئے۔ اس مقابلے میں 215 طلبا اور 35 طالبات نے حصہ لیا۔ ٹک آف وار میں طلبا کی طرف سے بی ایس سی کے سید حسین عباس نے پہلی پوزیشن، مکینیکل کے محمد انس نے دوسری پوزیشن اور الیکٹریکل کے محمد طلحہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ڈاٹ بوائز میں سی آئی ٹی کے نور مصطفی نے پہلی پوزیشن، سول کے عادل عابد نے دوسری اور سی آئی ٹی کے فرحان سلیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
آرم
ریسلنگ بوائز میں بی ایس سی ایس کے عبدالوہاب نے پہلی پوزیشن، مکینیکل کے انس نے دوسری
اور مکینیکل کے ہی موسیٰ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جب کہ آرم ریسلنگ گرلز میں پی ایس
سی ایس کی عائشہ ظفر نے پہلی، بائیو میڈیکل کی منائل شرافت نے دوسری اور سافٹ ویئر
کی عریش عرفان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈاٹ گرلز میں بی ایس سی ایس کی نیہا کامران
نے پہلی پوزیشن، سافٹ ویئر کی عمیمہ رشید نے دوسری اور سافٹ ویئر کی ہی مطیبہ اختر
نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹک آف وار گرلز میں عائشہ ظفر نے پہلی، سافٹ ویئر کی مطیبہ
اختر نے دوسری اور بائیو میڈیکل کی مناہل شرافت حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
مقابلوں
میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں کیش ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ تقسیم
کیے گئے۔ تقریب کی صدارت فرخ احمد نظامی نے کی۔ کنوینر اسپورٹس قاضی نصر عباس مہمان
خصوصی تھے۔ اے آئی ٹی کے پرنسپل شاہد جمیل، اسپورٹس آرگنائزر عبید اختر، اسپورٹس کوآرڈینٹر
حمزہ، عمران اختر، اکبر، وسیم، صداقت اور گرلز کوآرڈینٹر ثوبیہ بشیر بھی موجود تھیں۔
کوئی تبصرے نہیں