اکیڈمی فار کاسمک ایجوکیشن کی ذہین طالبہ کونین زہرا

Academy for Cosmic Education


کراچی (رپورٹ: دانیا سمیع)کونین زہرا سپر ہائی وے پر موجود اسکول "Cosmic Educational School & Academy" میں زیر تعلیم ہیں۔ یہ اسکول O-Level ہے۔ اس اسکول میں بچوں کے امتحانات نہیں ہوتے بلکہ اس کے برعکس چھوٹے چھوٹے اسائنمنٹ "Assignments" لیے جاتے ہیں اور ان اسائنمنٹس اور پورے سال کی کارکردگی کی بنیاد بچوں کو اگلی جماعتوں میں ترقی دی جاتی ہے۔ 

کونین کو اپنے اسکول کا یہ نظام بے حد پسند ہے اور وہ اپنے اسکول کے ہر پروگرام میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرتی ہیں۔ انھیں میلاد پڑھنا اور تقاریر کرنا بے حد پسند ہے۔ انھوں نے کچھ دنوں پہلے اپنے اسکول میں فلسطین کے موضوع پر بھی انتہائی شان دار تقریر کی تھی۔ یہ ساتویں جماعت کی طالبہ ہیں۔ انھوں نے اپنے اسکول میں ہونے والے ٹیبلو (Tableau) اور اسپورٹس مقابلوں میں بھی شرکت کی اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انھیں ناول اور کہانیاں پڑھنے کا بھی بے حد شوق ہے۔ یہ ایڈونچرز اور رئیلیٹی پر مضامین اور کہانیاں لکھنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

ان کا پسندیدہ ناول "Sora the Fall" ہے۔ انھیں بڑے ہوکر CSS کرنے کا شوق ہے، ان کا پسندیدہ مضمون ریاضی (Maths) ہے اور انھیں اسی مضمون سے زیادہ دلچسپی بھی ہے۔ یہ کبھی کبھی کوکنگ بھی کرتی ہیں، انھیں کرکٹ دیکھنا بھی بہت پسند ہے اور ان کے پسندیدہ کھلاڑی رضوان ہیں۔ یہ ڈرامے بھی بہت شوق سے دیکھتی ہیں۔ کھانے میں انھیں بریانی بہت پسند ہے۔ ان کا پسندیدہ کارٹون "Robin Hood" ہے۔

1 تبصرہ: