اے آئی ٹی کے تیس طلبا این آر ایل میں دوسالہ انٹرن شپ کے لیے منتخب
کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) سرسید رحمتہ اللہ کے افکار اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی طرز پر قائم علی گڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے تیس ہونہار طلبا نے نیشنل ریفائنری لمیٹڈ میں دو سالہ انٹرن شپ کے لیے منتخب ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ این آر ایل پیڑولیم کی صنعت کا ایک اہم منفرد ادارہ ہے۔ اس متاثر کن کامیابی کے زیر اثر طالب علم پیشہ وارنہ مہارت حاصل کر سکیں گے۔
اس انٹرن شپ کے پہلے سال
طلبا کو بنیادی مشاہیرہ بھی دیا جائے گا جو کہ ان کی کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے
دوسرے سال میں اضافے کا باعث ہوگا دیگر سہولیات میں کینٹین کی سہولت اور چھٹیوں کے
بھی حقدار ہوں گے جو کہ ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور نجی زندگی میں توازن کی ضامن
ہوں گی۔
اس انٹرن شپ کی سب سے اہم
خصوصیت اس کا جامع تربیتی پروگرام ہے جو طالب علموں کی صعنتی شعبے میں عملی مہارت کو
بڑھانے کا باعث ہوگا۔ اس کثیر تعداد میں طلبا کے لیے یہ نادر موقع اے آئی ٹی کے لیے
اعزاز ہے جس سے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل افراد نکلیں گے پیڑولیم سیکڑ میں روزگار کے
نت نئے مواقع پیدا ہوں گے جو ملک و قوم کی ترقی کا باعث ہوں گے۔
کوئی تبصرے نہیں