”امریکن دیسی فیملی“ 27 جنوری کو شکاگو میں دیکھیے
امریکا (نمایندہ ٹیلنٹ) ساؤتھ ایشیا انسٹی ٹویٹ اور تھیسپینز فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ”امریکن دیسی فیملی“ اسٹیج ہونے جا رہا ہے۔
کچھ اس کھیل کے بارے میں:
میاں بیوی کا تعلق مضبوط
ہونے کے ساتھ ساتھ نازک بھی ہوتا ہے۔ یہ مضبوط لیکن نازک تعلق ٹوٹ نہ جائے اسے بنائے
رکھنے کے لیے دونوں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوتا ہے۔ ہندوستان، پاکستان سے جو
خاندان امریکا یا دوسرے مغربی ممالک میں بس جاتے ہیں تب ان کے طرزِ زندگی میں بھی بدلاؤآتا ہے۔ خرابی تب آتی ہے
جب میاں بیوی ایک دوسرے سے اپنے راستے علیحدہ کرنے لگتے ہیں۔
چارکرداروں پر مشتمل اس کھیل
میں معاشرے میں بڑھتے ہوئے طلاق کے رجحان کو موضوع بنایا گیا ہے۔ مزاح کے ذریعے اس
کھیل میں سمجھایا گیا ہے کہ اپنے خاندان اور مخلص تعلقات کے ساتھ ہی بہتر زندگی گزاری
جا سکتی ہے۔ طلاق جیسا گھمبیر موضوع مزاح کے پیرائے میں اس لیے رکھا گیا کہ بعض اوقات
جو بات ہلکے پھلکے انداز میں سمجھائی جا سکتی ہے وہ تناؤکی صورت میں نہیں سمجھائی جا سکتی۔ یہ کھیل تحریر کیا ہے
انجلاءہمیش نے اور اس کے ہدایت کار فیصل ملک ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں