تم اُسے ووٹ دو

Rao Saifuzzaman


تم اُسے ووٹ دو

جو تمہارے قبیلے سے ہو

قوم سے ذات سے

اور صوبے سے ہو

اُس کا کردار مت دیکھنا

وہ بھلے سے شرابی ہی ہو

چلو راشی ہو،زانی بھی ہو

لیکن اپنا تو ہو

اگر مارے بھی وہ

چھاؤں میں تو رکھے

اگر لوٹے بھی وہ

کچھ اِدھر بھی تو دے

اور ویسے بھی

تم کو کاموں سے کیا ؟

اس ترقی سے کیا

روڈ رستے بنیں نہ بنیں

صاف پانی ملے نہ،ملے

جو میسر ہے کافی ہے وہ

اور تعلیم کا فائدہ کچھ نہیں

نوکری یوں بھی ملتی نہیں

تم اسے ووٹ دو

ہم زباں ہو تمہارے ہی کلچر سے ہو

اس کا کردار مت دیکھنا

اسپتالوں میں جائیں ہی کیوں

اللہ صحت مند رکھے

یہ جو مہنگائی ہے

ہے سبھی کے لیے

ملک ترقی کرے نہ کرے

ملک مقروض ہو

اس کا تم سے تعلق ہی کیا ؟

ذمے داری تمہاری نہیں

تم تو چھوٹے شہر سے محلے سے ہو

بس تو پھر طے ہوا

تم اسے ووٹ دو

جو تمہارے قبیلے سے ہو

کوئی تبصرے نہیں