باصلاحیت ہونہار طالب علم، سید محمد زیان
رپورٹ: دانیہ سمیع
ماہنامہ ٹیلنٹ میں ہم تسلسل سے تعلیمی اور علمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرے کرنے والے ہونہار طالب علموں کا تعارف شائع کرتے رہتے ہیں۔ اسی سلسلے میں ہم آپ کی ملاقات چوتھی جماعت کے طالب علم سید محمد زیان سے کروا رہے ہیں جو سینٹ لارنس بوائز اسکول،گارڈن ایسٹ کے ہونہار طالب علم ہیں۔ یہ اسکول 1950 سے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کررہا ہے۔ سید محمد زیان نے تیسری جماعت میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے وہ اپنی جماعت کی فٹ بال ٹیم کے کپتان ہیں، انھیں فٹ بال کھیلنا بے حد پسند ہے۔
زیان کو دوسرے کھیلوں میں بھی خوب دلچسپی ہے
اور وہ اپنے اسکول کے اسپورٹس کمپٹیشن میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ ان کو "Tennis" کھیلنا بھی پسند ہے۔ زیان
کا پسندیدہ فٹ بال کھلاڑی Ronaldo ہے۔
جب انھوں نے فٹ بال کا پہلا میچ کھیلا تو یہ بہت پرجوش تھے اور وہ اپنا پہلا میچ جیت
گئے تھے۔ ان کو Science Research کا بھی بہت شوق ہے۔ اس لیے یہ ہمیشہ سائنسی ویڈیوز دیکھنا
پسند کرتے ہیں۔ ان کو بڑے ہو کر ”سائنٹسٹ“ بننے کا شوق ہے۔ اس کے علاوہ انھیں کہانیاں
پڑھنا بھی بے حد پسند ہے۔ انھوں نے حال ہی میں اپنے اسکول میں "Poetry Contest" میں حصہ لیا تھا۔ یہ تقریر
کرنے اور نعت پڑھنے میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ سید محمد زیان کا پسندیدہ سبجیکٹ
اسلامیات ہے۔ ان کا پسندیدہ کارٹون "Loony Tones" ہے۔ یہ ہوشیار اور عقل مند بچہ صرف
9 برس کا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں