ٹیلنٹ کارنر: رقیہ حاجیانی اسکول کا ہونہار طالب علم محمد فائق حسین

Faiq Hussain, School, Talent92


کراچی (رپورٹ: ایم۔جے۔گوہر) رقیہ حاجیانی اسکول بانٹوانگر لیاقت آباد کا ایک معیاری تعلیمی ادارہ ہے جہاں کثیر تعداد میں طالبا جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نصاب کے مطابق تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ رقیہ حاجیانی اسکول کو اپنے منفرد طریقہ تدریس اور نظم و ضبط کے حوالے سے علاقے کے دیگر تعلیمی اداروں کے مقابلے میں ممتاز مقام حاصل ہے۔

محمد فائق حسین رقیہ حاجیانی اسکول میں جماعت سوم کے طالب علم ہیں۔ انھوں نے وسط مدتی امتحانات میں 87.40 فی صد نمبروں کے ساتھ+ A گریڈ حاصل کیا ہے۔ ان کا شمار اپنی جماعت کے ذہین طالب علموں میں ہوتا ہے۔ فائق حسین کا پسندیدہ مضمون ریاضی ہے۔ یہ بڑے ہو کر کمپیوٹر انجینئر بننا چاہتے ہیں۔ فائق ٹیوشن پڑھنے نہیں جاتے بلکہ گھر میں اپنی مما سے روزانہ دو سے تین گھنٹے تک دل لگا کر پڑھتے ہیں۔ ان کا پسندیدہ کھیل کرکٹ ہے اور شاہین شاہ آفریدی کے پرستار ہیں۔ فائق نماز بھی پابندی سے پڑھتے ہیں اور انھیں کہانیوں کی کتابیں پڑھنے کا بھی بے حد شوق ہے۔ 

امتحانات میں نقل بالکل نہیں کرتے بلکہ اپنی محنت سے سب کچھ یاد کرکے امتحان دینے جاتے ہیں۔ فائق کے بقول ان کی مما کہتی ہیں کہ نقل کرنا بری بات ہے، اچھے بچے نقل نہیں کرتے۔ پودے اگانا ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ موبائل پر Rope Hero گیم کھیلتے ہیں۔ فائق حسین غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ انھوں نے اپنے والدین سے لیپ ٹاپ دلانے کی معصوم خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد سافٹ ویئرہاؤس کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں