ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی کو سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا دوبارہ وائس چانسلر مقرر ہونے پر مبارکباد

Prof. Dr. Mujeebuddin Sehrai Memon, Vice Chancellor, SMIU

کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) سندھ مدرسہ الاسلام یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن،آفیسرز ایسوسی ایشن ، ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن اور اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن کے منتخب کابینہ کے اراکین نے سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور انہیں وائس چانسلر کے عہدے پر دوسری مدت کے لیے تقرری پر مبارکباد دی۔

چاروں انجمنوں کے منتخب نمائندوں نے ڈاکٹر صحرائی کی مدت ملازمت میں توسیع کا بروقت اور درست فیصلہ کرنے پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی بھی تعریف کی۔تمام ایسوسی ایشنز کے منتخب کابینہ اراکین نے ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی کے اس کردار کو سراہا جو انہوں نے یونیورسٹی کے مالیاتی امور کو منظم کرنے، ادارے کے اندر ہم آہنگی پیدا کرنے، اس کے تمام ملازمین کو جائز حقوق دینے، یونیورسٹی کی اکیڈیمیہ کی ترقی، پالیسی سازی، اور مناسب طریقے سے یونیورسٹی کو منظم کرنے میں ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر صحرائی کی طرف سے تمام ملازمین کو ساتھ لے کر چلنا اور ہم آہنگی کے ساتھ یونیورسٹی چلانے کی خاصیت کی وجہ سے یونیورسٹی کے اندر بقائے باہمی اور تعاون کا ایک مضبوط احساس پیدا ہوا ہے۔

چاروں انجمنوں کے عہدیداران نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر مجیب صحرائی اسی طرح یونیورسٹی کو شاندار طریقے سے چلاتے رہیں گے اور انہوں نے آنے والے سالوں میں بھی ڈاکٹر صحرائی کی حمایت ان کا ساتھ دینے کا اظہار کیا۔

اس موقع پر تمام ایسوسی ایشنز کے منتخب ممبران نے نشاندہی کی کہ یونیورسٹی کے اندر چند عناصر یونیورسٹی میں کوئی نمائندگی نہ ہونے کے باوجود خود کو اساتذہ اور ملازمین کا نمائندہ ہونے کا بے بنیاد دعویٰ کر رہے ہیں۔ یہ عناصر اپنے ذاتی مفادات کے لیے یونیورسٹی کے مجموعی صحتمند ماحول کو خراب کرنے کے لیے دوسرے لوگوں کو اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چاروں انجمنوں کے منتخب کابینہ کے اراکین نے اپنے مشترکہ بیان میں ادارے کی فلاح و بہبود کے لیے ڈاکٹر صحرائی سے درخواست کی کہ ایسے شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ یونیورسٹی کے اندر ہم آہنگی اور امن برقرار رہے۔ تاہم منتخب نمائندوں نے کہا کہ ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن کی جانب سے یونیورسٹی کی فلاح و بہبود کے لیے تمام تر اصلاحی اقدامات کی بھرپور حمایت جاری رکھی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں