غزل

Wazahat Naseem, Monthly Talent92, Talent92, Urdu Poetry

خوش کن لمحوں کی مرہون ہے نظر عنایت کیا
جب یہ بھید نہ جانو تو پھر اس کی وضاحت کیا
کاش دعائیں اور تمنائیں بھی نظر آئیں
دیکھیں حرف محبت کیا ہے حسن سماعت کیا
ایک تواتر شام و سحر کا رکھتا ہے مصروف
فطرت نے اس حسن عمل میں رکھی غایت کیا
تیر گئی خوشبو سی ہوا میں رنگ نظر آئے
پائی گل لالہ میں ہم نے اس کی شباہت کیا
جگ والوں کی دنیا اور ہے دل والوں کی اور
پتھریلے لہجوں سے کہے پھولوں کی لطافت کیا
اچھے لوگوں سے ملنے کا شوق برا تو نہ تھا
الگ تھلگ چپ رہنے کی اب ہوگئی عادت کیا
پیار بھری دلدار فضا میں گیت ابھرتے ہیں
رنگ سخن سے ہم آمیز ہے حسن عبارت کیا

کوئی تبصرے نہیں