سلامِ عقیدت حضرت علیؓ
بہر صورت عظیم الشان ٹھہرے |
نبی کے علم کی پہچان ٹھہرے |
سدا پیشِ نظر قرآن رکھا |
ہمیشہ عدل میں میزان ٹھہرے |
وہ تھے بابِ دیارِ علم و حکمت |
طریقت کے ضیا سامان ٹھہرے |
جو دیں من کُنت مولا کی صدائیں |
مِرے غم میں وہ میرا مان ٹھہرے |
محمد مصطفےٰ ﷺ کی نسبتوں سے |
اسد اللہ عالی شان ٹھہرے |
پدر حسنینؓ کے‘ زینب کے بابا |
وہی تو فاطمہ کی جان ٹھہرے |
علیؓ کو چُن لیا تھا مصطفےٰ ﷺ نے |
شبِ ہجرت کا وہ عنوان ٹھہرے |
سلام عقیدت
جواب دیںحذف کریں