سرسید یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام تربیتی فیکلٹی ورکشاپ کا انعقاد
کراچی(نمایندہ ٹیلنٹ) سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ بائیو میڈیکل انجینئرنگ نے اساتذہ کو جدید طرز تعلیم سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک تربیتی فیکلٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ کے ٹرینر آئرلینڈ کی ڈبلن سٹی یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر انعام الاحد تھے۔
ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے
ڈاکٹر انعام الاحد نے کہا کہ سب سے پہلے یہ سوچیں کہ آپ اپنے طلباءکو کیا پڑھانا چاہتے
ہیں۔ بنیادی طور پر ہم ایک پائیدار (sustainable) نظام
کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال سے پائیداری (sustainability) حاصل کی جاسکتی ہے۔ ٹیکنالوجیز ایک ڈیجیٹل
منتقلی کا باعث بن رہی ہے۔ اس عرصے میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں جیسے آن لائن
کلاسز یا آن لائن ورکنگ کا طریقہ کار متعارف ہوا۔ جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ
کرنے کے لیے ضروری ہے کہ تدریس اور سیکھنے کے عمل اور طریقوں کو ڈیجیٹل تکنیکی آلات
اور سروسز کے ساتھ ہم آہنگ کیا جائے۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے
ہوئے سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ پہلے طلباءکو
سیکھنے کے لیے کلاس روم جانا لازمی ہوتا تھا۔ ان کے پاس سوائے اس کے کوئی دوسرا آپشن
ہی نہیں تھا۔ اب سیکھنے کا انحصار ٹیکنالوجی پر ہے اور آن لائن اور ورچوئل تعلیم عصر
حاضر کا مروجہ طرز تعلیم بن گیا ہے۔ نصابِ تعلیم کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اس
طرح تشکیل دینے کی ضرورت ہے کہ پروفیشنل تعلیم کے ساتھ طلباءکی شخصیت سازی بھی ہوسکے
اور ان میں عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت پیدا ہو۔ طلباءکو جدید تعلیم فراہم
کرنے کے علاوہ سرسید یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام فیکلٹی کو دورِ حاضر کے تعلیمی رجحانات
سے روشناس کروانے کے لیے ورکشاپس، سیمینارز اور متعلقہ تربیتی سیشن کا انعقاد ہوتا
رہتا ہے۔
ڈین، فیکلٹی آف الیکٹریکل
اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر نے کہا کہ ورکشاپ کا انعقاد بروقت
کیا گیا ہے اور ہم بہتری کی طرف جارہے ہیں۔ ہمیں مسلسل بہتری کے لیے کوششیں کرتے رہنا
چاہیے۔ شعبہ بائیو میڈیکل انجینئرنگ نے بلوم کی درجہ بندی کے تحت مہارت میں اضافہ اور
اکیڈمک ایکسلینس کے لیے بہت اچھا قدم اٹھایا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں