ٹھٹھہ مستقبل میں پاکستان کا اکنامک حب ہے، جہانگیر مری

Thatta Chamber Of Commerce, Jahangir Murri

گھارو (نمائندہ ٹیلنٹ) ٹھٹھہ کے صنعتی ترقی اور ملک کی معیشت سہارا دینے والے صعنت کار طبقے کی ترقی میں کسی بھی بااثرکو حاوی ہونے نہیں دیں گے، معاشی ترقی میں ملک کی خوشحالی کی ضمانت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ٹھٹھہ چیمبر آف کامرس انڈسٹری کے صدر جہانگیر مری نے گھارو میں جنرل باڈی کے اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں میاں شیخ ظفر اقبال، سید محمد سہیل، ملک انوار، فیض محمد پالاری، سید دائم شاہ، مقصود جوکھیو، مجید خٹک، ولی شیخ، ماجد میمن، جمیل چانڈیو اور دیگر نے شرکت کی۔

ٹھٹھہ چیمبر آف کامرس انڈسٹری کے صدر جہانگیر مری نے صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کے علم میں یہ بات لانا چاہتے ہیں کہ ٹھٹھہ مستقبل میں پاکستان کا اکنامک حب ہے، جس کو سپورٹ کرنے کے بجائے ضلع کے کچھ بااثر منفی ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، بااثر افراد کے منفی طرز عمل کے سبب ٹھٹھہ کی معاشی ترقی میں رکاوٹیں درپیش آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی کے لیے ٹھٹھہ چیمبر آف کامرس جنگی بنیادوں پرکام کر رہی ہے۔ ٹھٹھہ خاص طور پر کوسٹل ایریا ایک ترقی کا نیا باب ہے، جس میں بیرونی ملکوں کے سرمایہ کار بڑی دلچسپی رکھتے ہیں۔

اجلاس میں بلاوجہ صعنت کاروں، تاجر، ایگریکلچر اور فش انڈسٹری کے خلاف خط و کتابت کرنے کی مذمت میں قرارداد پاس کی گئی ۔ اجلاس میں مختلف کمیٹی بنائی گئیں، جوکہ ٹھٹھہ کی ترقی، صحت، تعلیم، بنیادی سہولیات سے لے کر قدرتی آفتوں سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ فلاحی بنیادوں پر متاثرین کی مدد کرے گی۔ بروقت ہنگامی اقدامات اٹھائے گی، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ملک کے دیگر چیمبر آف کامرس انڈسٹریز کے نمائندوں کو ٹھٹھہ آنے کی دعوت دے گی اور ان کو بھی ٹھٹھہ میں معاشی طور پر سپورٹ کرنے کا کہا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں