شہر کی رونقیں بحال کرنے کیلئے تصویری نمائشیں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، ڈاکٹر ہما میر



کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) ایزل آرٹ گیلری تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس کا افتتاح ڈاکٹر ہما میر نے کیا، انہوں نے کہا کہ شہر کی رونقیں بحال کرنے کے لیے تصویری نمائشیں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، عوام کی بڑی تعداد آرٹ گیلریوں کا رخ کر رہی ہیں۔ آرٹ گیلریاں شہر کا مثبت امیج دنیا کے سامنے پیش کر رہی ہیں۔ ایزل آرٹ گیلری کے سی ای او فرحان اعوان نے کہا کہ مصور کا کام اجاگر کرنے کے لیے آرٹ کو فروغ دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: احمد فراز، یادگاری مشاعرہ

 ایزل آرٹ گیلری میں نامور مصور شاہین مصور، عجب خان، ایم آصف، ظاہر شاہ، اکبر خان، نائش رفیع، اکرم دوست بلوچ، اے ایس رند، عمران زیب، تنویر فاروقی، بن قلندر، ایم اے بخاری، خسرو سبزواری، انعام راجہ، اقبال مہدی، آصف ریاض، فوزیہ خان، عبدالحئی، عبدالجبار، غلام عباس کمانگر، منصور زبیری، سعید قریشی، شائمہ عمر، شائستہ مومن، مومن خان، رستم خان،جمی انجینئر، سرفراز مصور، بندہ علی، اکرم اسپال، مقبول احمد و دیگر کی تصاویر نمائش میں شامل کی گئیں۔ 



نمائش میں مصور نائش رفیع، شائستہ مومن، شائمہ عمر و دیگر نے کہا کہ آرٹ کے فروغ کے لیے تصویری نمائش اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ فنون لطیفہ کو پسند کرنے والے لوگوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ نمائش دیکھنے والوں کا کہنا تھا کہ آرٹ نمائش میں آنے سے دل کو سکون ملتا ہے۔ پریشانی و فکر کو دور کرنے کے لیے نمائش میں آنا چاہیے۔

کوئی تبصرے نہیں