پانچویں نیشنل وومن لاء کانفرنس اختتام پذیر



پانچویں نیشنل وومن لاء کانفرنس خواتین کو وکالت کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں ترقی کے یکساں مواقع میسر کرنے کے عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے خواتین کی ترقی اور یکساں حقوق دینے کے احکامات دینے کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین میں ایوارڈز تقسیم کیے۔ جسٹس (ر) سیدہ ماجدہ رضوی، محترمہ نزہت شیریں، افشاں رباب سید، جسٹس (ر) قمرالدین بوہرا، ثانیہ عالم، مونا محفوظ، سابق جسٹس شہاب سرکی، سید اسرار علی و دیگر معززین کی شرکت۔

کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) جسٹس ہیلپ لائن کے تحت آرٹس کونسل آف پاکستان میں پانچویں قومی خوتین لاء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ تھے جبکہ صدارت جسٹس (ر) ماجدہ رضوی چیئر پرسن سندھ ہیومن رائٹس کمیشن نے کی۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ نے خواتین کی ترقی اور انہیں معاشرہ میں برابری کی سطح پر یکساں مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس وقت سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جسٹس کام کر رہی ہیں۔ زندگی کے ہر شعبے میں خواتین نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ جسٹس ہیلپ لائن تعلیم و تربیت کے ساتھ نوجوانوں، معذوروں اور خواتین کے لیے بہترین کام کر رہی ہے۔ جسٹس (ر) ماجدہ رضوی، محترمہ نزہت شیریں، مانا محفوظ، سید اسرار علی، پروفیسر جی این قریشی اور سابق جسٹس و صدر سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن شہاب سرکی نے خواتین کے مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں کو اجاگر کرتے ہوئے معاشرے میں خواتین کو جائز مقام دلوانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ خواتین کو نظر انداز کرکے ترقی نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس ہیلپ لائن کے تحت پانچویں قومی وومن لاء کانفرنس

اس موقع پر جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈووکیٹ نے کانفرنس کے مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے چیف سیکریٹری سندھ، جسٹس (ر) ماجدہ رضوی، جسٹس قمرالدین بوہرا، محترمہ نزہت شیریں کی خواتین کی ترقی کے سلسلے میں نمایاں کارکردگی کی تعریف کی۔ اس موقع پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے پروفیسر ثانیہ عالم، سیکریٹری سندھ ریونیو بورڈ مونا محفوظ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ جنوبی محترمہ افشاں رباب سید، سی ای او یو بی ایل شہزاد جی دادا، پولیٹیکل ایڈوائزر یو ایس قونصلیٹ قراة العین اسمٰعیل، مسز روشن نجمی، مہرین کے غیاث، پروفیسر انیلا امبر ملک، انسپکٹر لبنیٰ ٹوانہ، ثریا سلام، فاطمہ علی امام، عائشہ حنیف کو ایوارڈ دیے گئے جبکہ جسٹس (ر) ماجدہ رضوی، چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ، نزہت شیریں، شہاب سرکی، سید اسرار علی، فیصل ندیم، حارث امین بھٹی، سلیم مائیکل ایڈووکیٹ، مسکان ندیم کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئیں اور دیگر شرکاءمیں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

کوئی تبصرے نہیں