یوم پاکستان SSB کپ گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ
کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) فردوس اتحاد سوشل اینڈ اسپورٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کے تعاون سے انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ کراچی میں منعقدہ "یوم پاکستان SSBکپ گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ 200ء" کا ٹائٹل پنتھر کلب نے جیت لیا ۔ فائنل مقابلے میں پنتھر کلب نے مد مقابل آرام باغ کلب کو اعصاب شکن معرکہ کے بعد 27 کے مقابلے میں 30 باسکٹ پوائنٹس سے مات دیکر SSBکپ اپنے نام کرلیا، فاتح کلب کی جانب سے نور فاطمہ9، یوسر ٹکذی 8 اور فرح پروین نے 8 جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے لائبہ تبریز11، رافعہ خالد 9 اور شمائلہ خان 6باسکٹ اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہیں ۔فائنل میچ کے اختتام پر منعقدہ پرو وقار تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی گورنمنٹ گرلز کالج شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن پروفیسر فوزیہ فلک نے فاتح، رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں کٹس اور انفرادی انعامات تقسیم کیے KBBA کے صدر غلام محمد خان، ویمن ونگ کی انچارج زعیمہ خاتون، آسیہ خالد،ظفر اقبال،زاہد ملک اور دیگر موجود تھے ۔
یہ بھی پڑھیں: ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹوئنٹی 20 چیمپئن شپ کے میچز 5 شہروں میں ہونگے
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر فوزیہ فلک نے کہا کہ خواتین تعلیم،کھیل سمیت زندگی کے ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہی ہیں، ہماری خواتین نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہر شعبے میں اپنا لوہا منوانا جانتی ہیں اگر انہیں مواقع اور سہولتیں فراہم کی جائے تو ہماری خواتین باسکٹ بال سمیت کھیلوں کے تمام شعبوں میں اپنے ٹیلنٹ کے جوہر کے ذریعے دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں فوزیہ فلک نے کہا سندھ حکومت صوبے میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے جو اقدامات کررہی وہ قابل ستائش ہے،کھیلوں میں خواتین کو سہولتیں فراہم کرنے کی ضرورت ہے انہوںنے یوم پاکستان کی مناسبت سے شاندار ایونٹ کے انعقاد پر فردوس اتحاد اور سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کو خراج تحسین پیش کیا اور اُمید ظاہر کی کہ خواتین کے کھیلوں کے فروغ اور سرپرستی کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا ۔فائنل میچ میں ریفریز کے فرائض اسماءخان، شمیم پروین اور کرن کمار نے انجام دیے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون اور امبرین خان تھیں۔
کوئی تبصرے نہیں