یوم تکبیر کرکٹ میچ ڈسٹرکٹ کیماڑی کے نام، ڈسٹرکٹ ایسٹ کو 4 وکٹوں سے شکست
کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان کی زیر سرپرستی پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے حوالے سے "یوم تکبیر کرکٹ فیسٹیول میچ "منعقد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ کیماڑی نے مد مقابل ڈسٹرکٹ ایسٹ کی مضبوط ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی ،ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز کا اعزاز عبداللہ آصف اور ولی اللہ خان جبکہ بہتری بالرز کا اعزاز محمد شیر خان نے حاصل کیا ۔تقسیم انعامات کی پر وقار تقریب میں پاکستان رینجرز کے سنیئر آفیسر عنایت اللہ خان درانی نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے اس موقع پر سفیر امن پاکستان اورنگ زیب سلطان، KDA کے اسپورٹس ڈائریکٹر ایاز منشی، اسپورٹس کوارڈینٹر ایم نسیم خان، کمشنر سندھ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر خالد شیخ، پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری خالد بروہی، قومی شوٹنگ بال پلیئر اعجاز احمد قریشی ،نازش پروین کے علاوہ کھیلوں سے وابستہ شخصیات اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔
یہ بھی پڑھیں: سی سی اے زون 2 نے پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر۔19 کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی عنایت اللہ خان درانی نے کہا کہ صحت مند سرگرمیوں کا فروغ معاشرے میں تبدیلی لانے کا بہترین ذریعہ ہے ہمیں اپنے نوجوانوں کو محفوظ ماحول اور صحت مند زندگی فراہم کرنا ہے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرکے ہم اپنے نوجوانوں کو صحت مند زندگی کے ساتھ انہیں منفی سرگرمیوں سے دور رکھ سکتے ہیں انھوں نے کہاکہ حکومت کے ساتھ نجی ادارے بھی کھیلوں کی سرپرستی اور میدانوں کی آباد کاری کے لئے اپنی ذمہ داری نبھائیں عنایت اللہ خان درانی نے کہاکہ مجھے بے حد خوشی ہوئی کہ کراچی کی ترقی میں اہم کرادار ادا کرنے والا ادارہ KDAاسپورٹس سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا نمایاں کردار ادا کرریا ہے جو کہ دیگر محکموں کے لئے قابل تقلید عمل ہے انہوںنے کہاکہ سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان نے ہمیشہ نوجوانوں کی امپاورمنٹ کے لئے جد وجہد کی ہے انشا اللہ اُن کی جدو جہد رنگ لائیں گی اس موقع پر اورنگزیب سلطان نے کہاکہ پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن نوجوانوں کی تنظیم ہے اور ہم معاشرے میں تبدیلی او رنوجوانوں کو ایک بہتر مستقبل کے لئے جد وجہد کر رہے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں