نارویجن سفیر کی وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر سے ملاقات
کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) پاکستان میں ناروے کے سفیر H.E. Mr. Per Albert Ilsaas نے وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پراجیکٹس سید قاسم نوید قمر سے آج محکمۂ سرمایہ کاری سندھ کے دفتر فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر کراچی میں ملاقات کی۔
اس موقع پر دونوں معززین
کے مابین باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص سرمایہ کاری کے مواقعوں کے فروغ پر بات چیت
ہوئی۔
اجلاس میں سیکریٹری سرمایہ
کاری سندھ بلال احمد، سندھ انٹر پرائز ڈیولپمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محبوب الحق،
سندھ اسپیشل اکنامک زون مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عبدالعظیم عقیلی، ڈپٹی
سیکریٹری یوسف شیخ اور محکمۂ سرمایہ کاری سندھ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: تھر کول بلاک 1، اسلام کوٹ میں 1320 میگا واٹ پاور پلانٹ، رہائشیوں کی ری سیٹلمنٹ کے واجبات جلد ادا کئے جائیں، امتیاز احمد شیخ
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ
کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر نے نارویجن سفیر کو سندھ میں تجارت اور سرمایہ کے
مختلف مواقعوں پر بریفنگ پیش کی اور بتایا کہ سندھ میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول،
انفرااسٹرکچر، افرادی قوت اور اسپیشل اکنامک زون جیسی ترغیبات موجود ہیں۔ انہوں نے
سندھ میں پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے ڈی سیلینیشن پلانٹس کے حوالے سے سرمایہ کاری
اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے بھی آگاہ کیا۔
کوئی تبصرے نہیں